Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 360

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مارچ 2013ء

بنیاد پر ہی کھولے جاتے ہیں یعنی بینک میں رقم رکھنے والے ربّ المال اور بینک مضارب ہوتا ہے لیکن کسی بھی اسلامی بینک میں اس اُصول پر عمل نہیں کیا جاتا بلکہ ہر اسلامی بینک کے 'اکاؤنٹ اوپننگ فارم' میں یہ عبارت درج ہوتی ہے: ''بینک کی جانب سے متعین کردہ کوئی بھی رقم بطورِ نفع یا نقصان حتمی ہو گی اور تمام صارفین اس کے پابند ہوں گے ۔کسی صارف کو یہ حق حاصل نہیں ہو گا کہ ایسے نفع یا نقصان کے تعین کی بنیاد کے بارے میں سوال کرے ۔'' بینک کی طرف سے اکاؤنٹ ہولڈر پر یہ پابندی عائد کرنا عدل وانصاف کے منافی اور ربّ المال کی حق تلفی ہے۔اس ناروا شرط کا ہی نتیجہ ہے کہ اسلامی بینکوں کے منافع میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مگر سرمایہ جمع کرانے والے (ڈپازٹرز) کے منافع کی شرح وہی ہے حتیٰ کہ بعض اسلامی بینکوں کے منافع میں ایک سال کے دوران ایک سو چھ فیصد تک اضافہ ہوا ہے، لیکن ڈپازٹر ز کے منافع میں اس حساب سے اضافہ نہیں کیاگیا ،صرف ایک آدھ فیصد اوپر نیچے کیاجاتا ہے جو کہ سرا سر زیادتی ہے ۔اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ مروّجہ اسلامی بنک بد دیانتی کے مرتکب ہیں اور ان میں رائج مضاربہ حقیقی معنوں میں 'اسلامی مضاربہ' نہیں ہے ۔ دوسرا اُصول مضاربہ کے صحیح ہونے کا دوسرا اُصول یہ ہے کہ فریقین بالکل شروع میں ہی منافع کے تقسیم کی شرح طے کر لیں یعنی یہ فیصلہ کر لیں کہ منافع سرمایہ کار اور مضارب میں مساوی تقسیم ہوگا یا سرمایہ کار منافع کے ساٹھ فیصد کا اور مضارب چالیس فیصد کا حق دار ہو گا، کیونکہ مضاربہ میں منافع ہی معقود علیہ ہوتا ہے اور اگر یہ مجہول ہو تو مضاربہ فاسد ہو گا ۔ جیسا کہ اسلامی بینکنگ کیلئے اسلامی ماہرین کے طے کردہ ضوابط پر مشتمل کتاب المعاییر الشرعية میں ہے : "یشترط في الربح أن تکون کیفیة توزیعه معلومة علمًا نافیا للجهالة ومانعًا للمنازعة"[1]
x
صفحہعنوان
2طلبۂ مدارسِ دینیہ كو لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم
20انسان پر گناہوں کے بد اَثرات
44شادی بیاہ کے رسوم ورواج احادیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں
65اصلاحِ معاشرہ میں مسجد کا کردار
80مروّجہ اسلامی بینکوں میں رائج مضاربہ کی شرعی حیثیت
92'اسلامی بینکاری؛ میزانِ شریعت میں !'
102انسانی فکروعمل میں قلب کا کردار اور اسلام
Flag Counter