Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 360

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مارچ 2013ء

''منافع میں یہ شرط ہے کہ اس کی تقسیم کی کیفیت اس طرح معلوم ہو کہ اس میں کوئی بے خبری اور نزاع کا امکان باقی نہ ہو۔'' جب کہ مروّجہ اسلامی بینکوں میں اکاؤنٹ کھولتے وقت منافع کے تقسیم کی شرح بالکل واضح نہیں کی جاتی بلکہ بینک اس کااعلان مضاربہ شروع ہونے کے بعد کرتاہے ۔چنانچہ اسلامی بینکوں کے اکاؤنٹ اوپننگ فارم میں یہ عبارت درج ہوتی ہے : ''بینک ڈپازٹر کے ساتھ کاروبار سے حاصل ہونے والے اجمالی نفع (Gross Income) میں اس شرح سے شریک ہوگا جس کااعلان بینک نے ہر مہینے یاعرصے کے آغاز میں کیاہوگا ۔ بینک کا حصہ وقتاً فوقتاً تبدیل ہوسکتا ہے اور اس کا بھی متعلقہ مہینے یاعرصے کے پہلے ہفتے کے اندر اندر اَوزان کے ساتھ اعلان کیاجائے گا ۔'' اس سے یہ ثابت ہوا کہ مروّجہ اسلامی بینکوں میں مضاربہ شروع کرتے وقت منافع کے تقسیم کی شرح معلوم نہیں ہوتی بلکہ بعد میں بتائی جاتی ہے اور بینک جب چاہے اس کو تبدیل بھی کر سکتا ہے جس سے مضاربہ باطل ہوجاتا ہے۔ تیسرا اُصول شرعی نقطۂ نظر سے مضاربہ کے معاہدہ میں سرمایہ کارکا حق فائق ہوتا ہے یعنی وہ مضارب پر کسی مخصوص شخص یا کمپنی کے ساتھ لین دین کرنے یا کسی خاص جگہ پر کاروبار کرنے کی پابندی عائد کر سکتا ہے اور ان اشیا کا تعین بھی کر سکتا ہے جن کے علاوہ تجارت نہیں کی جاسکتی اور اگر مضارب اس کی ہدایات پر عمل نہ کرے تو وہ سرمایہ کار کے سرمائے کا ذمہ دار ہوگا جیساکہ حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ جب وہ کسی کو مضاربہ پر مال دیتے تو یہ شرط عائد کرتے: "أن لاتجعل مالي في کبد رطبة ولا تحمله في بحر ولاتنزله به في بطن مسیل، فإن فعلتً شیئًا من ذلك فقد ضمنت مالي"[1] '' میرے مال سے جانور نہیں خریدوگے اور نہ اس سے سمندر اور کسی وادی میں تجارت
x
صفحہعنوان
2طلبۂ مدارسِ دینیہ كو لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم
20انسان پر گناہوں کے بد اَثرات
44شادی بیاہ کے رسوم ورواج احادیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں
65اصلاحِ معاشرہ میں مسجد کا کردار
80مروّجہ اسلامی بینکوں میں رائج مضاربہ کی شرعی حیثیت
92'اسلامی بینکاری؛ میزانِ شریعت میں !'
102انسانی فکروعمل میں قلب کا کردار اور اسلام
Flag Counter