Maktaba Wahhabi

مرزائیت اور اسلام

مؤلف: علامہ احسان الہٰی ظہیر

ناشر: ادارہ ترجمان السنۃ

سال شائع: 1993ء

311
وہ نبی ہیں ، ان کے اپنے الفاظ ہیں : ” اور ان ہی امور کی کثرت کی وجہ سے ا س نے میرانام نبی رکھا ہے، سو میں خدا کےحکم کےموافق نبی ہوں او ر اگر میں اس سے انکار کروں تو میرا گناہ ہوگا اور جس حالت میں خدا میرا نام نبی رکھتا ،ہوں میں کیونکر انکار کرسکتاہوں ، میں اس پر قائم ہوں “[1] اور اپنے اخبار” بدر“ میں بھی اس بات کا اظہار کیاکہ : ”میں کوئی نیانبی نہیں ہوں ،پہلے بھی کئی نبی گزرے ہیں جنہیں تم لوگ سچا مانتے ہو“ [2] ان واضح اور صاف دلائل کے ہوتے ہوئے لاہوری مرزائیوں کے امیر کا یہ کہنا کہ وہ مرزاغلام احمد کونبی نہیں مانتے اور حضور کے بعد دعویٰ نبوت کرنے والے کو لعنتی سمجھتے ہیں کیامعنی رکھتاہے؟ اگر وہ واقعی صدق دل سے خاتم النبین محمد اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوخدا کاآخری نبی اور آخری رسول سمجھتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مدعی نبوت کو کذاب اورا س کے ماننے والوں کودائرہ اسلام سے خارج سمجھتے ہیں توپھر ان کی مرزاغلام احمد کے بارے میں کیارائے ہے ؟ جب کہ ہم خود اس کی عبارات سے ثابت کرچکے ہیں کہ وہ نہ صرف مدعی نبوت ہے بلکہ اس بات کا بھی دعویٰ رکھتاہے کہ جس قدر نشانات اس کی نبوت کے اثبات کےلیے ظاہر ہوئےہیں اس قدر کسی اور نبی کےلیے ظاہر نہیں ہوئے، بلکہ وہ تو یہاں تک گیا ہے کہ : ”خداتعالیٰ نے اس بات کے ثابت کرنے کے لیے کہ میں اس کی طرف سے ہوں ،اس قدر نشان دکھلائے ہیں کہ وہ ہزار نبی پر بھی تقسیم
x
صفحہعنوان
213مقدمہ طبع ثانی
216مقدمہ طبع اول
230مرزائیت اورا س کے معتقدات
243ختم نبوت
248نزول جبریل علیہ السلام
254قرآن مجید اور امت مستقلہ
258مکہ مکرمہ اور قادیان
268حج
271جہاد
275انگریز کی وفاداری
277مسلمان اور مرزائی
279اسلام اور مرزائیت
284مرزائی اور مسلمان
288اشتعال انگیز تحریریں
297فتنہ پرور
301ذلیل ورسوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کون ؟
308مرزاغلام احمد کا دعویٰ
313مرزاغلام احمدا ور لاہوری مرزائی
321مرزائی اکابر” الفرقان “کے نام
329پاکستان میں مرزائی ریاست
332مرزامحمود خلیفہ قادیان
332” اہل حدیث کااداریہ “
350گواہی نمبر1
350گواہی نمبر2
351گواہی نمبر 3
351گواہی نمبر 4
351گواہی نمبر 5
352گواہی نمبر6
352گواہی نمبر 7
353گواہی نمبر 8
354گواہی نمبر 9
354گواہی نمبر 10
355گواہی نمبر 11
356گواہی نمبر 12
357گواہی نمبر 13
357گواہی نمبر 14
357گواہی نمبر 15
358گواہی نمبر 16
359گواہی نمبر 17
359گواہی نمبر 18
360گواہی نمبر 19
362گواہی نمبر 20
365الطالوی حسینہ
366اطالوی رقاصہ کا ” الفضل “ میں اعتراف
366اطالوی حسینہ
367ہوٹل سسل کی رونق عریاں
367اطالوی حسینہ مس روفو
368دشنام طراز کون ؟
385انگریز کا ایجنٹ کون تھا؟
420مرزائی دھوکہ باز!
420مدیر"الفرقان" ربوہ کے نام !
Flag Counter