Maktaba Wahhabi

قراءات قرآنیہ، تعارف وتاریخ

مؤلف: ڈاکٹر عبدالہادی فضلی

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

مترجم: قاری محمد مصطفیٰ راسخ

پہلی فصل: قراءات کا آغاز و ارتقاء قراء ا ت قرآنیہ مختلف ادوار سے گزری ہیں، اس ذیل میں اس نے متفرق مراحل طے کیے ہیں، یہ مراحل باہم ایک دوسرے میں داخل بھی ہیں۔ ان مراحل کو طے کرنے کے بعد قراءات علوم قرآن میں ایک مستقل علم اور لغت و نحو کے باب میں ایک مستقل باب بن گئی ہیں۔ قراءات قرآنیہ کے ان تاریخی ادوار کا آغاز، قرآن مجید کی آیات اور سورتوں کی تعلیم حاصل کرنے سے ہوتا ہے۔ ابتدا ء میں قرآن مجید کو سیکھنے کے لیے پڑھا جاتا تھا، پھر یہ سلسلہ آیات اور سورتوں کی تلاوت کی صورت میں پروان چڑھا اور ثواب کی نیت سے اس کی تلاوت کی جانے لگی، پھر اس کے بعض حصوں یا مکمل قرآن مجید کو حفظ کرنے کا مرحلہ آیا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک قراءات کی سند کی روایت کا سلسلہ شروع ہوا، پھر اس میں ماہر أساتذہ و تلامذہ کا دور آیا، پھر اس کے اصول و قواعد مدوّن کیے گئے اور اس پر مباحث و تالیفات لکھی گئیں، وغیرہ وغیرہ۔ میں نے ان ادوار کو درج ذیل مراحل میں پیش کیا ہے۔ ۱۔ پہلا مرحلہ: پہلا مرحلہ قراءات قرآنیہ کے آغاز پر مشتمل ہے، جس میں سیدنا جبرئیل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلی وحی میں سورۃ العلق کی ابتدائی پانچ آیات قرآنیہ کی تعلیم دی، جیسا کہ اکثر مفسرین کا خیال ہے۔ مقدمہ کتاب المبانی میں مرقوم ہے: ’’مشہور روایات کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلی سورۃ ﴿اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّکَ﴾ نازل ہوئی۔‘‘ [1] امام قرطبی رحمہ اللہ اپنی تفسیر میں فرماتے ہیں:
x
صفحہعنوان
5عرض مترجم
12۱۔ پہلا مرحلہ:
13۲۔ دوسرا مرحلہ:
15۳۔ تیسرا مرحلہ:
16چوتھا مرحلہ:
18پانچواں مرحلہ:
22ساتواں مرحلہ:
23آٹھواں مرحلہ:
26نواں مرحلہ:
28دسواں مرحلہ:
30گیارہواں مرحلہ:
36بارہواں مرحلہ:
44تیرہواں مرحلہ:
45چودہواں مرحلہ:
50پندرہواں مرحلہ:
53سولہواں مرحلہ:
61قراءات کی اقسام:
64قراء ت متواترہ اور شاذہ کے درمیان تفریق:
65قرآن مجید اور قراء ت میں فرق:
93وجوہ اختلاف:
95اسباب اختلاف
113۱۔ روایت قراء ت:
113۲۔ مطابقت رسم:
119۳۔ موافقت عربیت:
121قراءات کی تعریف:
122تجوید کی تعریف:
Flag Counter