Maktaba Wahhabi

قراءات قرآنیہ، تعارف وتاریخ

مؤلف: ڈاکٹر عبدالہادی فضلی

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

مترجم: قاری محمد مصطفیٰ راسخ

لے کر حجاج بن یوسف کے زمانے تک لوگوں کو تعلیم دیتے رہے، جس کا عرصہ تقریباً ستر ۷۰ سال بنتا ہے۔ [1] آپ سے پہلے وہاں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ موجود تھے، جنہیں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بطور معلم اور وزیر بناکر بھیجا تھا۔ آپ کے اصحاب و تلامذہ کو (سُرُجُ الْکُوْفَۃِ) ’’کوفہ کے سورج‘‘ کا نام دیا جاتا تھا۔ وہ آپ سے قرآن مجید پڑھتے اور اسے لوگوں کو پڑھاتے تھے، اور آپ سے علم حاصل کرکے لوگوں میں پھیلا دیتے تھے۔ [2] ۳۔ سیدنا عامر بن قیس رضی اللہ عنہ (متوفی ۵۵ھ کے لگ بھگ) کو بصرہ روانہ کیا۔ ۴۔ سیدنا مغیرہ بن ابو شہاب مخزومی رضی اللہ عنہ (متوفی تقریبا ۷۰ھ) کو شام روانہ کیا۔ ۵۔ اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ (ت ۴۵ھ) کو مدینہ منورہ میں متعین فرما دیا۔ [3] ان معلّمین کو روانہ کرنے کا یہ عمل ۲۵ ہجری میں وقوع پذیر ہوا، جیسا کہ حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ کا قول ہے، یا پھر ۳۰ ہجری کی حدود میں واقع ہوا جیسا کہ علامہ ابن الجزری رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں۔ [4] سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان معلّمین کو روانہ کرتے وقت اس امر کا خصوصی اہتمام فرمایا کہ ہر مصحف کے ساتھ ایسا قاری روانہ کیا جائے، جس کی قراء ت غالب طور پر اس شہر والوں کی قراء ت کے موافق ہو۔ [5] کیونکہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بعض حروف میں قراء ا ت معتبرہ کے اختلافات کے موافق الگ الگ رسم میں مصاحف کی کتابت کا حکم دیا تھا۔ جیسا کہ لفظ ﴿قَالَ مُوْسٰی﴾ (القصص:۳۷) کو مصحف مکہ میں واؤ کے بغیر ﴿قَالَ مُوْسٰی﴾ جبکہ دیگر مصاحف میں واؤ کے ساتھ ﴿وَقَالَ مُوْسٰی﴾ لکھا گیا ہے۔
x
صفحہعنوان
5عرض مترجم
12۱۔ پہلا مرحلہ:
13۲۔ دوسرا مرحلہ:
15۳۔ تیسرا مرحلہ:
16چوتھا مرحلہ:
18پانچواں مرحلہ:
22ساتواں مرحلہ:
23آٹھواں مرحلہ:
26نواں مرحلہ:
28دسواں مرحلہ:
30گیارہواں مرحلہ:
36بارہواں مرحلہ:
44تیرہواں مرحلہ:
45چودہواں مرحلہ:
50پندرہواں مرحلہ:
53سولہواں مرحلہ:
61قراءات کی اقسام:
64قراء ت متواترہ اور شاذہ کے درمیان تفریق:
65قرآن مجید اور قراء ت میں فرق:
93وجوہ اختلاف:
95اسباب اختلاف
113۱۔ روایت قراء ت:
113۲۔ مطابقت رسم:
119۳۔ موافقت عربیت:
121قراءات کی تعریف:
122تجوید کی تعریف:
Flag Counter