Maktaba Wahhabi

قراءات قرآنیہ، تعارف وتاریخ

مؤلف: ڈاکٹر عبدالہادی فضلی

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

مترجم: قاری محمد مصطفیٰ راسخ

((اَلْقُرْآنُ وَالْقِرَآئَ اتُ حَقِیْقَتَانِ مُتَغَایِرَ تَانِ، فَالْقُرْآنُ: ہُوَ الْوَحْیُ الْمُنَزَّلُ عَلٰی مُحَمَّدٍ صلي اللّٰه عليه وسلم لِلْبِیَانِ وَالْاِعْجَازِ، وَالْقِرَآئَ اتُ: اِخْتِلَافُ أَلْفَاظِ الْوَحْیِ الْمَذْکُوْرِ فِیْ الْحُرُوْفِ وَکَیْفِیَّتِھَا مِنْ تَخْفِیْفٍ وَتَشْدِیْدٍ وَغَیْرِھِمَا)) [1] ’’قرآن اور قراءات دو متغایر حقیقتیں ہیں، قرآن مجید سے مراد، بیان و اعجاز کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کردہ وحی ہے، جبکہ قراءات سے مراد، الفاظ وحی کا وہ اختلاف ہے، جو حروف اور تحفیف و تشدید وغیرہ جیسی ان کی کیفیت میں مذکور ہے۔ امام قسطلانی رحمہ اللہ نے بھی اپنی کتاب ’’لطائف الإشارات‘‘ میں اسی رائے کو اختیار کیا ہے۔ [2] معاصرین میں سے ڈاکٹر صبحی صالح[3]، سید ابو القاسم خوئی [4] اور ابراہیم ابیاری[5] کا بھی یہی موقف ہے۔ ۲۔ قراءات متواترہ، عین قرآن ہیں: یعنی ہر وہ قراء ت جس میں قراءات صحیحہ کی شرائط (صحت سند، موافقت عربیت اور موافقت رسم) پائی جائیں وہ عین قرآن ہے۔ اور جس میں ایک بھی شرط مفقود ہو، وہ فقط قراء ت ہے۔ یہ جمہور اہل علم اور مقرئین کی رائے ہے۔ ۳۔ ہر قراء ت قرآن ہے، خواہ وہ شاذہ ہی ہو۔ یہ امام ابن دقیق العید رحمہ اللہ کی رائے ہے۔
x
صفحہعنوان
5عرض مترجم
12۱۔ پہلا مرحلہ:
13۲۔ دوسرا مرحلہ:
15۳۔ تیسرا مرحلہ:
16چوتھا مرحلہ:
18پانچواں مرحلہ:
22ساتواں مرحلہ:
23آٹھواں مرحلہ:
26نواں مرحلہ:
28دسواں مرحلہ:
30گیارہواں مرحلہ:
36بارہواں مرحلہ:
44تیرہواں مرحلہ:
45چودہواں مرحلہ:
50پندرہواں مرحلہ:
53سولہواں مرحلہ:
61قراءات کی اقسام:
64قراء ت متواترہ اور شاذہ کے درمیان تفریق:
65قرآن مجید اور قراء ت میں فرق:
93وجوہ اختلاف:
95اسباب اختلاف
113۱۔ روایت قراء ت:
113۲۔ مطابقت رسم:
119۳۔ موافقت عربیت:
121قراءات کی تعریف:
122تجوید کی تعریف:
Flag Counter