Maktaba Wahhabi

تفسیر سورۂ فاطر

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارۃ العلوم الاثریہ فیصل آباد

سال شائع: فروری 2014ء

اپنے رب کے ساتھ (دوسروں کو) برابر ٹھہراتے ہیں۔‘‘ ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا: ﴿وَہُوَ اللَّہُ لَا إِلَہَ إِلَّا ہُوَ لَہُ الْحَمْدُ فِیْ الْاُوْلَی وَالْاٰخِرَۃِ وَلَہُ الْحُکْمُ وَإِلَیْہِ تُرْجَعُونَ ﴾[1] ’’اور وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی کے لیے دنیا اور آخرت میں سب تعریف ہے، اور اسی کے لیے حکم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔‘‘ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے جب آدم علیہ السلام کو پیدا کیا اور اس میں روح پھونکی تو حضرت آدم علیہ السلام کی زبان پر بھی سب سے پہلا کلمہ ’’الحمدللہ‘‘ تھا۔ چناں چہ صحیح ابن حبان میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’لَمَّا نَفَخَ اللّٰہُ فِیْ آدَمَ فَبَلَغَ الرُّوْحُ رَاْسَہٗ عَطَسَ فَقَالَ اَلْحَمْدُ لِِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، فَقَالَ لَہٗ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی: یَرْحَمُکَ اللّٰہُ۔[2] ’’جب اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام میں روح پھونکی تو روح ان کے سر تک پہنچی، انہیں چھینک آئی، تو انھوں نے ’’الحمد للّٰہ رب العالمین‘‘ کہا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے جواباً فرمایا: ’’یرحمک اللہ۔‘‘ یہی روایت صحیح ابن حبان وغیرہ میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔[3] علامہ البانی نے اسے صحیح الموارد اور الصحیحۃ میں ذکر کیا ہے۔ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے امام البزار کے حوالے سے یہی روایت نقل کرکے فرمایا ہے:
x
صفحہعنوان
17عرض ناشر
29الحمد للہ کی فضیلت:
36الحمد للہ کہنا بہت بڑی نعمت:
42(۹) مقامات حمد:
46(۱۰) الحمد للہ کے بعض جامع کلمات:
51(۱۱) الحمد اللہ کہنے کے بارے میں اسلاف کا عمل
57فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْض
87حفاظت کا وظیفہ
212مسئلۂ سماع موتی:
259ظالم کو پہلے ذکر کرنے کی توجیہات:
309سنۃ اللہ کا مفہوم
Flag Counter