Maktaba Wahhabi

تفسیر سورۂ فاطر

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارۃ العلوم الاثریہ فیصل آباد

سال شائع: فروری 2014ء

’ہَذَا إسْنَادٌ لَا بَاْسَ بِہِ۔‘[1] چھینک آنے پر الحمد للہ اور اس کا جواب دینے میں آج بھی مسنون طریقہ یہی ہے۔ طبِ جدید نے اعتراف کیا ہے کہ چھینک آنے پر دل کی حرکت بند ہوجاتی ہے۔ گویا اس کے بعد حیاتِ نو پر الحمد للہ ربّ العالمین کہہ کر اللہ کی حمد اور اس کی نعمت پر شکر کا اظہار ہے۔ اسی طرح جن انسانوں کی قسمت میں جنت کا فیصلہ کردیا جائے گا ان کی آخری دعا یہی ’’الحمد للہ‘‘ ہوگی۔ چناں چہ ارشاد فرمایا: ﴿دَعْوَاہُمْ فِیْہَا سُبْحَانَکَ اللَّہُمَّ وَتَحِیَّتُہُمْ فِیْہَا سَلاَمٌ وَآخِرُ دَعْوَاہُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ﴾ [2] ’’ان کی دعا ان میں یہ ہوگی ’’پاک ہے تو اے اللہ‘‘ اور ان کی آپس کی دعا ان (باغات ) میں سلام ہو گی اور ان کی دعا کا خاتمہ یہ ہوگا کہ سب تعریف اللہ کے لیے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔‘‘ گویا جب جنت کا نظارہ کریں گے تو سبحان اللہ، سبحان اللہ کی صدا ہوگی۔ اہلِ جنت باہم آپس میں ملیں گے تو سلام، سلام کہیں گے، ربّ کریم کی طرف سے بھی ﴿سلام قولا من رب رحیم﴾ کی صدا آئے گی۔ فرشتے بھی ان پر داخل ہوتے ہوئے سلامٌ، سلامٌ پکاریں گے، جیسے فرمایا: ﴿وَ الْمَلٰٓئِکَۃُ یَدْخُلُوْنَ عَلَیْہِمْ مِّنْ کُلِّ بَابٍ سَلٰمٌ عَلَیْکُمْ﴾ [3] اور جب بیٹھیں گے اور جنت کی دائمی لذتوں کا احساس پائیں گے تو الحمد للہ رب العالمین پکاریں گے۔ سورۃالزمر میں بھی ہے: ﴿وَ قَالُوْا الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ صَدَقَنَا وَعْدَہٗ وَ اَوْرَثَنَا الاََْرْضَ نَتَبَوَّاُ
x
صفحہعنوان
17عرض ناشر
29الحمد للہ کی فضیلت:
36الحمد للہ کہنا بہت بڑی نعمت:
42(۹) مقامات حمد:
46(۱۰) الحمد للہ کے بعض جامع کلمات:
51(۱۱) الحمد اللہ کہنے کے بارے میں اسلاف کا عمل
57فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْض
87حفاظت کا وظیفہ
212مسئلۂ سماع موتی:
259ظالم کو پہلے ذکر کرنے کی توجیہات:
309سنۃ اللہ کا مفہوم
Flag Counter