Maktaba Wahhabi

حجیت حدیث(شیخ البانی)

مؤلف: فضیلت مآب شیخ ناصر الدین البانی

ناشر: ادارہ محدث

مترجم: مولانا حافظ عبدالرشید صاحب اظہرؔ

ترجمہ : حضرت مقداد بن معد یکرب سے مروی ہے انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خبردار! بے شک مجھے قرآن دیا گیا ہے اور اس جیسی ایک اور چیز (حدیث) بھی اس کے ساتھ دی گئی ہے۔ خبردار ! عنقریب ایک آسودہ حال پیٹ بھرا آدمی اپنے تخت پر تکیہ لگائے بیٹھا ہوا یہ کہے گا کہ تم صرف قرآن کو لازم پکڑو پس جواس میں حلال پاؤ اسے حلال جانو اور جوحرام پاؤ اس کو حرام جانو(حالانکہ جس کو رسول اللہ نے حرام قرار دیا وُہ بھی ویسے ہی حرام ہے) جیسے وہ جسے اللہ نے حرام قرار دیا۔ خبردار ! تمہارے لیے گھریلو گدھا حلال نہیں ہے اور نہ چیرنے پھاڑنے والا جانور( شیر چیتا وغیرہ )حلال ہے ( بلکہ حرام ہے) اور نہ کسی ذمی کی گری پڑی چیز کا اٹھانا حلال ہے مگر وہ چیز جس سے اس کا مالک بے نیا زہوگیا ہے۔ اور جو شخص کسی کے ہاں مہمان بن کر ٹھہرے ان کو ضروری ہے کہ وُہ اس کی مہمان نوازی کریں اگر وہ اس کی مہمان نوازی نہ کریں تو مہمان اُن سے اپنی مہمانی کے مطابق وصول کرسکتا ہے۔ (ابوداؤد، ترمذی ‘حاکم، احمد) ۶۔ عن ابی ھریرۃ رضی الله عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیه وسلم : تركت فِيكُم أَمريْن لن تضلوا بعدھما( مَا تمسكتم بهما) كتاب الله وَسنتی، ولن یتفرقا حتی یردا علی الحوض (اخرجه مالک مرسلا، والحاکم مسندوصححه) ترجمہ:۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم میں دو چیزیں چھوڑ چلا ہوں، تم ہرگز ان کے بعد گمراہ نہیں ہوں گے۔ جب تک تم نے ان پر اعتماد کیے رکھا اور وہ (۱) اللہ کی کتاب ( ۲) میری سنت ہے اور یہ قیامت تک ایک دوسری سے جدا نہ ہوں گی ( مالک، حاکم) ان آیات واحادیث کا منشا ان نصوص میں جو آیات ِ قرآنی اور احادیث نبوی سے ذکر کی گئی ہیں درج ذیل
x
صفحہعنوان
12فصل اوّل سنت کی طرف مراجعت واجب اور اُس کی مخالفت حرام ہے
12اتباعِ سنت کا حکم قرآن سے:۔
17جملہ اُمور میں اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم احادیث مبارکہ سے!
21ان آیات واحادیث کا منشا
25ہر دور میں عقائد واحکام میں سنت کا اتباع لازم ہے!
26متاخرین کا سنت کو بجائے حکم ماننے کے اسے اپنے وضع کردہ اصولوں پر پیش کرنا
28متأخرین کے ہاں سنت کی اجنبیت:۔
29متاخرین کے مزعومہ جن کی وجہ سے سنّت متروک ہوئی!
30فصل دوم
30حدیث رسول پر قیاس کو مقدم کرناباطل ہے!
32حدیث پر قیاس واصول کی تقدیم کا سبب
34احادیث صحیحہ کی چند مثالیں اُن کی قواعد کی وجہ سے جن کی مخالفت کی گئی!
38فصل سول
38خبر واحد عقائد واحکام میں حجّت ہے!
39ایک شبہ اور اس کا ازالہ
42اخبار آحاد کو حجت تسلیم نہ کرنے کا عقیدہ وہم وخیال پر مبنی ہے!
42عقائد کے متعلق خبرِ واحد سے حجیّت کے وجوب پر دلائل !
43دلیل اوّل :
43دلیل ثانی :۔
44دلیل ثالث:۔
45دلیل رابع:۔
49امام شافعی رحمہ اللہ علیہ خبرِ واحد سے عقیدہ ثابت کرتے ہیں!
50عقیدے کےمتعلق اخبار آحاد سے عدم حجیت نوپید بدعت ہے!
53بہت سی اخبار آحاد سے علم ویقین کا فادہ !
58اخبار آحاد سے افادۂ کا علم کا انکار سنت سے جہالت کے سبب ہے!
60حدیث کے متعلق بعض فقہاء کا موقف اور سنت سے عدم واقفیت کی دومثالیں!
62چوتھی فصل تقلید اور اُسے مذہب ودین بنانا
62تقلید کی حقیقت اور اُس سے تحذیر:۔
64”باب“تقلید اور اس کی نفی کا بیان‘ تقلید اور اتباع میں فرق!
69علم صرف اللہ اور اس کے رسول کے فرمودات کا نام ہے!
73دلیل سمجھنے سےعاجز آدمی کےلیے تقلید کا جواز:
75اہل مذاہب کا اجتہاد سے تصادم اور ہر ایک پر تقلید کو واجب قراردینا
77ائمہ کے لیے تعصب اور ان کی تقلید فرض قرار دینے میں اہل مذہب کی ان سے مخالفت!
78مقلدین میں اختلاف کی کثرت اور محدثین میں اس کی قلت!
83تقلید کے خطرات اور مسلمانوں پر اس کے آثار سیئہ !
84نئی نسل کے فرائض !
Flag Counter