Maktaba Wahhabi

حجیت حدیث(شیخ البانی)

مؤلف: فضیلت مآب شیخ ناصر الدین البانی

ناشر: ادارہ محدث

مترجم: مولانا حافظ عبدالرشید صاحب اظہرؔ

اخبار آحاد میں سے ہے اس کی اسناد کا مدار وہب بن منبہ اور کعب الاحبار پر ہے۔ “ حالانکہ حدیث رسول اللہ میں تخصیص ومعرفت کے حاملین اس حقیقت کی گواہی دیتے ہیں کہ یہ متواتر حدیث ہے۔ خود میں نے ذاتی طور پر نبی علیہ السلام تک اس کے طرق کا تتبع کیا تو پتہ چلا کہ چالیس صحابہ کرام نے اسےآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کم از کم ان میں سے بیس کی اسناد صحیح ہیں اور ان میں سےبعض کے تو ”صحیحین، سنن، مسانید، اور معاجم “ وغیرہ کتب حدیث وسنت میں ایک سے زیادہ صحیح طرق موجود ہیں۔ اور لطیفہ یہ ہے کہ ان میں سے کسی میں بھی مطلقاً وہب اور کعب کا ذکر نہیں۔ میں نے اپنی مذکورہ تلاش وجستجو کا خلاصہ ان دنوں میں مجلہ ”الرسالہ“ کو دوصفحات میں لکھ کر بھیجا تھا کہ وُہ اسے علمی خدمت کے طور پر شائع کردے گا۔ مگر اس کی قسمت میں اشاعت نہ تھی۔ سویہ سینکڑوں مثالوں میں سے صرف دو مثالیں ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم شریعت اسلامیہ کا اصل ثانی ہونے کے اعتبار سے اہل علم کے ہاں جس توجہ اور اعتناء کی حقدار تھی وُہ اسے میسر نہ آئی، حالانکہ اس کے بغیر اصل اول قرآن کریم کی صحیح فہم اور اللہ تعالیٰ کی منشا ومرادکو سمجھنا قطعاً ممکن نہیں ہے۔ بدیں سبب یہ لوگ احادیث ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس رُسوا کن بے علمی اور اس کی تصدیق سے اس واضح انحراف کے مرتکب ہوُئے، حالانکہ احادیث میں وہی چیزیں ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لائے، جس کے متعلق اللہ کا فرمان ہے’’وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ الخ“۔ جو کچھ رسول تمہیں دے اسے پکڑوسوانہوں نے کچھ حصہ لے لیا اور کچھ ترک کردیا۔ (فَمَا جَزَاءُ مَن يَفْعَلُ ذَٰلِكَ مِنكُمْ إِلَّا خِزْيٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا  وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يُرَدُّونَ إِلَىٰ أَشَدِّ الْعَذَابِ) (ترجمہ ) ایساکرنے والے کے لیے دنیا میں ذلت ورسوائی
x
صفحہعنوان
12فصل اوّل سنت کی طرف مراجعت واجب اور اُس کی مخالفت حرام ہے
12اتباعِ سنت کا حکم قرآن سے:۔
17جملہ اُمور میں اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم احادیث مبارکہ سے!
21ان آیات واحادیث کا منشا
25ہر دور میں عقائد واحکام میں سنت کا اتباع لازم ہے!
26متاخرین کا سنت کو بجائے حکم ماننے کے اسے اپنے وضع کردہ اصولوں پر پیش کرنا
28متأخرین کے ہاں سنت کی اجنبیت:۔
29متاخرین کے مزعومہ جن کی وجہ سے سنّت متروک ہوئی!
30فصل دوم
30حدیث رسول پر قیاس کو مقدم کرناباطل ہے!
32حدیث پر قیاس واصول کی تقدیم کا سبب
34احادیث صحیحہ کی چند مثالیں اُن کی قواعد کی وجہ سے جن کی مخالفت کی گئی!
38فصل سول
38خبر واحد عقائد واحکام میں حجّت ہے!
39ایک شبہ اور اس کا ازالہ
42اخبار آحاد کو حجت تسلیم نہ کرنے کا عقیدہ وہم وخیال پر مبنی ہے!
42عقائد کے متعلق خبرِ واحد سے حجیّت کے وجوب پر دلائل !
43دلیل اوّل :
43دلیل ثانی :۔
44دلیل ثالث:۔
45دلیل رابع:۔
49امام شافعی رحمہ اللہ علیہ خبرِ واحد سے عقیدہ ثابت کرتے ہیں!
50عقیدے کےمتعلق اخبار آحاد سے عدم حجیت نوپید بدعت ہے!
53بہت سی اخبار آحاد سے علم ویقین کا فادہ !
58اخبار آحاد سے افادۂ کا علم کا انکار سنت سے جہالت کے سبب ہے!
60حدیث کے متعلق بعض فقہاء کا موقف اور سنت سے عدم واقفیت کی دومثالیں!
62چوتھی فصل تقلید اور اُسے مذہب ودین بنانا
62تقلید کی حقیقت اور اُس سے تحذیر:۔
64”باب“تقلید اور اس کی نفی کا بیان‘ تقلید اور اتباع میں فرق!
69علم صرف اللہ اور اس کے رسول کے فرمودات کا نام ہے!
73دلیل سمجھنے سےعاجز آدمی کےلیے تقلید کا جواز:
75اہل مذاہب کا اجتہاد سے تصادم اور ہر ایک پر تقلید کو واجب قراردینا
77ائمہ کے لیے تعصب اور ان کی تقلید فرض قرار دینے میں اہل مذہب کی ان سے مخالفت!
78مقلدین میں اختلاف کی کثرت اور محدثین میں اس کی قلت!
83تقلید کے خطرات اور مسلمانوں پر اس کے آثار سیئہ !
84نئی نسل کے فرائض !
Flag Counter