Maktaba Wahhabi

12 - 94
(1)…(( رَأْسُ الْأَمْرِ الْإِسْلَامُ وَعَمُوْدُہُ الصَّلٰوۃُ۔))[1] ’’دین کی بنیاد اسلام ہے اور اس کا ستون نماز ہے ۔‘‘ (2) اور سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( بُنِیَ الْإِسْلَامُ عَلٰی خَمْسٍ: شَہَادَۃِ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہٗ وَإِقَامِ الصَّلٰوۃِ وَإِیْتَائِ الزَّکَاۃِ وَحَجِّ الْبَیْتِ وَصَوْمِ رَمَضَانَ۔))[2] ’’اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے۔ اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبودبرحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں اور (1) نماز قائم کرنااور (2) زکوٰۃ دینا اور (3) بیت اللہ کا حج کرنا اور (4) رمضان المبارک کے روزے رکھنا۔‘‘ (3) اور سیّدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( خَمْسُ صَلَوَاتٍ کَتَبہُنَّ اللّٰہُ عَلَی الْعِبَادِ فَمَنْ جَآئَ ِبہِنَّ لَمْ یُضَیِّعْ مِنْہُنَّ شَیْئًا اسْتِخْفَافًا بِحَقِّہِنَّ کَانَ لَہُ عِنْدَاللّٰہِ عَہْدٌ أَنْ یُدْخِلَہُ الْجَنَّۃَ وَمَنْ لَّمْ یَاْتِ بِہِنَّ فَلَیْسَ لَہُ عِنْدَ اللّٰہِ عَہْدٌ إِنْ شَآئَ عَذَّبَہُ وَإِنْ شَآئَ أَدْخَلَہُ الْجَنَّۃَ۔))[3] ’’اللہ عزوجل نے بندوں پرپانچ نمازیں فرض کی ہیں۔ جو شخص ان کے حق کو ہلکا
Flag Counter