Maktaba Wahhabi

58 - 94
(( أَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ فِی رُکُوْعِہٖ سُبْحَانَ ذِی الْجَبَرُوْتِ وَالْمَلَکُوْتِ وَالْکِبْرِیَائِ وَالْعَظَمَۃِ۔))[1] ’’بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔’’ سُبْحَانَ ذِی الْجَبَرُوْتِ وَالْمَلَکُوْتِ وَالْکِبْرِیَائِ وَالْعَظَمَۃِ‘‘ پاک ہے وہ ذات جوبہت زبردست قوت والی، بادشاہی ،بڑائی اور عظمت والی ہے۔‘‘ پانچویں دعا: سیّدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( أَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم إِذَا رَکَعَ قَالَ اللّٰہُمَّ لَکَ رَکَعْتُ وَبِکَ آمَنْتُ وَلَکَ أَسْلَمْتُ خَشَعَ لَکَ سَمْعِیْ وَبَصَرِیْ وَمُخِّیْوَعَظْمِیْ وَعَصَبِیْ۔))[2] ’’بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع کرتے تو یہ دعا پڑھتے ’’اللّٰہُمَّ لَکَ رَکَعْتُ وَبِکَ آمَنْتُ وَلَکَ أَسْلَمْتُ خَشَعَ لَکَ سَمْعِیْ وَبَصَرِیْ وَمُخِّیْ وَعَظْمِیْ وَعَصَبِیْ ‘‘ اے اللہ میں نے تیرے لیے رکوع کیا تیرے ساتھ ایمان لایا اور تیرے لیے مطیع ہوا اور تیرے لیے میرے کانوں ، آنکھوں، عقل، ہڈیوں اور پٹھوں نے عاجزی کا اظہار کیا۔‘‘ نوٹ:… جو شخص سورت فاتحہ نہیں پڑھتا اور رکوع میں مل جاتا ہے اس کی رکعت نہیں ہوتی۔ 1۔ جیساکہ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( لاَ یُجْزِئُکَ إِلَّا أَنْ تُدْرِکَ الْإِمَامَ قَائِماً۔))[3]
Flag Counter