Maktaba Wahhabi

60 - 94
’’امام اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے، جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر پڑھو، جب وہ رکوع کرے تم بھی رکوع کرو اور جب وہ رکوع سے اٹھے تو تم بھی اٹھو، جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو، جب امام (سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ) کہے تو تم ( رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ ) کہو۔‘‘ 3۔ اورسیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( إِذَا قَالَ الْإِمَامُ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُوْلُوْا اللّٰہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ فَإِنَّہُ مَنْ وَافَقَ قَوْلُہُ قَوْلَ الْمَلَائِکَۃِ غُفِرَلَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ ۔))[1] ’’جب امام (سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ) کہے توتم (اللّٰہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ) کہو کیونکہ جس کا قول فرشتوں کے قول کے موافق ہو گیا اس کے پہلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔‘‘ 4۔ اورسیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم إِذَا قَالَ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ قَالَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ۔))[2] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب (سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ) کہتے تو اس کے بعد (اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ ) پڑھتے۔‘‘ 5۔ اورسیّدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( کُنَّا یَوْمًا نُصَلِّیْ وَرَائَ النَّبِیّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوْعِ
Flag Counter