Maktaba Wahhabi

86 - 94
دیتا بے وضوء نہیں ہوتا۔‘‘ 2۔ اورسیّدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوتے تو تین دفعہ (اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ ) کہتے پھر یہ دعا پڑھتے ’’اَللّٰہُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَاالْجَلَالِ وَاْلإِکْرَامِ‘‘[1]اے اللہ تو ہی سلام ہے تیری طرف سے ہی سلامتی ہے تو بابرکت، جلال وعزت والا ہے۔‘‘ نوٹ:سلام پھیرنے کے بعد امام کودائیں یابائیں گھوم کر مقتدیوں کیطرف چہرہ کر لینا چاہیے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: ((کَانَ النَّبِیُّ إِذَا سَلَّمَ لَمْ یَقْعُدْ إِلَّا مِقْدَارَ مَایَقُوْلُ اللّٰہُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَاالْجَلَالِ وَاْلإِکْرَامِ۔))[2] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سلام پھیرتے تو صرف اتنی مقدار بیٹھتے جتنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دعا سے فارغ ہوجاتے: ’’ اللّٰہُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَاالْجَلَالِ وَاْلإِکْرَامِ‘‘۔‘‘ اورسیّدنا قبیصہ بن ھلب اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ’’یَؤُمُّنَا فَیَنْصَرِفُ عَلٰی جَانِبَیْہِ جَمِیْعًا عَلٰی یَمِیْنِہٖ وَعَلٰی شِمَالِہٖ‘‘ ہمیں امامت کرواتے تو (سلام کے بعد )دونوں جانب پھرتے (دائیں طرف اور بائیں طرف بھی)[3]
Flag Counter