Maktaba Wahhabi

نور توحید

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی

ناشر: احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ سید شفیق الرحمن شاہ الدراوی

بسم اللّٰه الرحمن الرحيم سخن ِ دل اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ، نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ، وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِِنَا وَسَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ یَّھْدِِہٖ اللّٰہُ فَلَامُضِلَّ لَہٗ، وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلا ھَادِيَ لَہٗ، وَأَشْھَدُ أَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُولُہٗ۔ أَمَّـا بَعْدُ: قارئین محترم! السلام علیکم ورحمۃ اللّٰه وبرکاتہ ؛ و بعد! مولائے کریم سبحانہ و تعالیٰ کا جس قدر بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے کہ اس مہربان ہستی کے فضل و کرم سے آج آپ بھائیوں کی خدمت میں کتاب ’’نور توحید ‘‘ پیش کی جارہی ہے؛ جو کہ القول السدید کا اردو ترجمہ ہے۔ اور یہ کتاب در اصل عقیدہ کی مشہور کتاب ’’ کتاب التوحید ‘‘ کی عربی شرح ہے۔ شارح شیخ عبدالرحمن بن ناصرسعدی رحمۃ اللہ علیہ عالم اسلام کے مشہور علمائے دین میں سے ہوگزرے ہیں۔ آپ کا طریقہ کار یہ رہا ہے کہ آپ ایک باب مکمل کرنے کے بعد اس کی مختصر سی شرح کردیتے ہیں ؛ جو کہ عوام کے لیے بہت مفید ہے۔ بعض جگہ پر دو دو ابواب کو ملا کر ان کی شرح یکجا کردی گئی ہے۔ اور کچھ ابواب ایسے ہی ہیں جن پر شیخ رحمۃ اللہ علیہ نے کوئی شرح نہیں۔ اردو قارئین کی ضرورت اور سہولت کے پیش نظر اس کتاب کا مکمل ترجمہ کردیا گیا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ احادیث اور آیات کا عربی متن باقی رہے ؛ اور اس متن پر اعراب بھی لگا دیے گئے ہیں۔ ایسے ہی احادیث مبارکہ کی تخریج بھی کردی ہے۔ اور ساتھ ہی جا بجا احادیث کی شرح اور وضاحت میں مفید حواشی کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں ؛ اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سے فائدہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ میری تمام قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کہیں پر کوئی غلطی نظر آئے؛ خواہ وہ ترجمہ میں ہو یا طباعت یا اعراب میں ؛ تو خیر خواہی کے جذبہ کے تحت وہ ضرور اس سے آگاہ کریں۔ آپ کا اجر اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ اصل میں یہ کتاب ہمارے ادارہ ’’مرکز حفصہ بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما ‘‘ میں عوام الناس کو پڑھانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ جدہ شہر میں قائم یہ ادارہ گزشتہ پندرہ سال سے اپنی شبانہ روز محنتوں میں اللہ کے دین کی خدمت میں مصروف ہے۔ ہم نہ صرف معمر افراد کو دین کی تعلیم دینے کی کوشش کرتے ہیں ؛ بلکہ بچوں کے لیے بھی ہمارے اسکول قائم ہیں۔ جہاں پر ان کی تعلیم و تربیت اسلامی
x
صفحہعنوان
3سخن ِ دل
5مقدمہ
10کتاب توحید
15شرح:
15کتاب توحید
18باب: توحید کے فضائل اور گناہوں کا کفارہ
22باب: توحید کی فضیلت …
24باب: جو شخص توحید پرکاربند ہو، وہ بلا حساب جنت میں داخل ہو گا <mfnote>
29باب: شرک سے خوف کا بیان
32باب: لَا اِ لٰہٰ اِ لَّا اللّٰه کی دعوت
37باب: توحیداور کلمہ لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰهُ کی شہادت کی تفسیر
42باب: رفع بلا اور دفع مصائب کے لئے چھلا پہننا، دھاگا ڈالنا بھی شرک ہے۔
46باب: دم تعویذ اور گنڈوں کے بارے میں <mfnote>
50باب: درخت، پتھر وغیرہ سے تبرک کا بیان <mfnote>
54باب: غیر اللہ کے نام پر ذبح کا بیان
58باب:غیراللہ کے نام پر ذبح کے مقامات پر اللہ کے نام پر ذبح کرنا نا جائز ہے <mfnote>
61باب: غیر اللہ کے نام کی نذر و نیاز شرک ہے
62باب: غیر اللہ کی پناہ طلب کرنا شرک ہے <mfnote>
64باب: غیر اللہ کو پکارنا یا کسی اَور سے فریاد کناں ہونا شرک ہے <mfnote>
70باب: کیا وہ اُنہیں شریک بناتے ہیں جو کوئی چیز پیدا نہیں کرسکتے
75باب: فرشتوں پر اللہ تعالیٰ کی وحی کا خوف
80باب: شفاعت کا بیان <mfnote>
86باب:آپ اپنے پسندیدہ کو ہدایت نہیں دے سکتے؛ لیکن اللہ تعالیٰ جسے چاہیں ہدایت دیتے ہیں
89باب: بنی آدم کے کفر اور ترک ِدِین کا سبب بزرگوں کی شان میں غلو کرنا ہے <mfnote>
94باب: قبروں کے پاس مجاوری اور عبادت …
98باب: بزرگوں کی قبروں کے بارے میں غلو؛… <mfnote>
102باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توحید کی حفاظت ؛اور شرک بننے والی ہر راہ کو بند کرنا
105باب: اس امت کے بعض افراد بت پرستی میں مبتلا ہو ں گے
110باب: جادو کا بیان <mfnote>
113باب: جادو کی چند اقسام کا بیان <mfnote>
116باب: کاہنوں اور دیگر لوگوں کا بیان٭
119باب: جادوسے جادو کے علاج کی ممانعت <mfnote>
121باب: بد فالی کے بیان میں
126باب: علم نجوم کے بیان میں
128باب: ستاروں کے اثر سے بارش برسنے کے عقیدہ کا بیان <mfnote>
132باب: کچھ لوگ اللہ کے علاوہ معبود بنالیتے ہیں … <mfnote>
137باب: بیشک یہ شیطان اپنے دوستوں کو ڈراتا ہے…
141باب: اگر تم مؤمن ہو تو صرف اللہ تعالیٰ پر توکل کرنا چاہیے
144باب: اللہ تعالیٰ کی تدبیر سے بے خوف نہیں ہونا چاہیے
147باب: تقدیر پر صبراللہ تعالیٰ پر ایمان کا حصہ ہے
150باب: ریاکاری ایک مذموم عمل ہے۔
152باب:کسی نیک عمل سے دنیا کا طالب ہونا بھی شرک ہے
156باب: اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ چیز کو حرام یا حرام کردہ چیز کو حلال سمجھنے میں … <mfnote>
159باب: بعض ایمان کادعوی کرنے والوں کی حقیقت <mfnote>
162باب: اللہ تعالیٰ کی نافرم ا نی میں علماء اور حکمرانوں کی اطاعت…
163باب: اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کے منکر کا حکم <mfnote>
166باب: اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو پہچان کرپھر انکار کرتے ہیں
169باب: جب تم جانتے ہو تواللہ کا شریک نہ ٹھہراؤ
172باب: اللہ تعالیٰ کی قسم پر اکتفانہ کرنے والے کا حکم
174باب: جو اللہ چاہے اور جو آپ چاہیں ؛ کہنے کا حکم
177باب: جس نے زمانے کو گالی دی؛ اس نے اللہ تعالیٰ کو ایذاء پہنچائی
180باب: قاضی القضاۃ وغیرہ القاب کی شرعی حیثیت <mfnote>
182باب: اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ کااحترام
184باب: جو ایسی چیز کا مذاق اڑائے جس میں اللہ کانام یا قرآن یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہو
187[اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری، تکبر کی علامت اور بہت بڑا جرم ہے]
191باب: جب ان کی نیک اولاد دی تووہ اللہ کے ساتھ شرک کرنے لگے:
193باب:اللہ تعالیٰ کے اچھے اچھے نام ہیں ؛ اسے انہی سے پکارو
196باب: السلام علی اللہ کہنے کی ممانعت
198باب: یا اللہ! اگر تو چاہتا ہے تو مجھے بخش دے؛ کہنا درست نہیں <mfnote>
200باب: کسی کو میرا بندہ اور میری بندی کہنے کی ممانعت
202باب:اللہ تعالیٰ کے نام پر مانگنے والے کوخالی ہاتھ نہ لوٹایاجائے
203باب: اللہ کا واسطہ دے کر جنت کے سوا کچھ نہ مانگاجائے۔
205باب: اگر وگر کہنے کی ممانعت <mfnote>
208باب: آندھی کو برابھلاکہنے کی ممانعت
210باب: اللہ تعالیٰ کے متعلق ناحق جاہلانہ بدگمانی کرنے لگے:…
213باب: منکرین تقدیر کا بیان
216باب: تصویر کشی کرنے والوں کا حکم
219باب: کثرت سے قسم اٹھانے کا بیان
222باب: اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ کابیان
225باب: اللہ پر قسم کھانے کا بیان
227اللہ تعالیٰ کو مخلوق کے سامنے بطورسفارشی پر پیش کرنے کی ممانعت
229باب: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی توحید کی حمایت اور شرک کی راہوں کا انسداد۔
232اللہ تعالیٰ کی عظمت اور رفعت شان کا بیان
Flag Counter