٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ اس روایت کے بارے میں لکھتے ہیں :سَنَدُہٗ مُظْلِمٌ، وَہُوَ مَوْضُوْعٌ ۔’’اس کی سند اندھیری ہے، جو کہ من گھڑت ہے۔‘‘(تلخیص کتاب الموضوعات، ص 34،ح : 52)٭ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ (751ھ)لکھتے ہیں :ہٰذَا مُنَاقِضٌ، لِمَا ہُوَ مَعْلُومٌ مِّنْ دِینِہٖ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّارَ لَا یُجَارُ مِنْہَا بِالْـأَسْمَائِ وَالْـأَلْقَابِ، وَإِنَّمَا النَّجَاۃُ مِنْہَا بِالْإِیمَانِ وَالْـأَعْمَالِ الصَّالِحَۃِ ۔’’یہ واضح طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کے خلاف ہے،کیونکہ اسما و القاب نارِ جہنم سے بچا نہیں پائیں گے، بلکہ نجات کا دارو مدار صرف ایمان اور اعمالِ صالحہ پر ہے۔‘‘(المَنار المُنیف في الصّحیح والضّعیف، ص 57)دلیل نمبر 4٭ حافظ سیوطی رحمہ اللہ اپنی سند سے مرفوعاً ذکر کرتے ہیں :’إِذَا کَانَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ؛ نَادٰی مُنَادٍ : یَا مُحَمَّدُ، قُمْ، فَادْخُلِ الْجَنَّۃَ بِغَیْرِ حِسَابٍ، فَیَقُومُ کُلُّ مَنِ اسْمُہٗ مُحَمَّدٌ، فَیَتَوَہَّمُ أَنَّ النِّدَائَ لَہٗ، فَلِکَرَامَۃِ مُحَمَّدٍ لَا یُمْنَعُونَ‘ ۔’’روز ِقیامت ایک منادی یہ پکارے گا:اے محمد!کھڑے ہو جائیں اورجنت میں بغیر حساب داخل ہو جائیں ۔اس پر ہر محمد نامی شخص اس توہم میں اٹھ جائے