گا کہ اس کا نام بھی محمد ہے۔مگر محمد نام کی برکت کی وجہ سے کسی کو(جنت جانے سے)روکا نہیں جائے گا۔‘‘(اللآلي المصنوعۃ في الأحادیث الموضوعۃ : 1/97)جھوٹی روایت ہے۔٭ حافظ سیوطی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :ہٰذَا مُعْضَلٌ، سَقَطَ مِنْہُ عِدَّۃُ رِجَالٍ ۔’’یہ سندمعضل(منقطع)ہے،اس سے کئی ایک راوی گر گئے ہیں ۔‘‘اس میں اور کئی خرابیاں بھی ہیں ۔٭ ابن عراق کنانی رحمہ اللہ کہتے ہیں :قَالَ بَعْضُ أَشَیَاخِي : ہٰذَا حَدِیْثٌ مَّوْضُوْعٌ بِلَا شَکٍّ ۔’’میرے بعض اساتذہ نے فرمایا : یہ حدیث بلا شبہ من گھڑت ہے۔‘‘(تنزیہ الشّریعۃ : 1/226)دلیل نمبر 5 ٭ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے : إِذَا سَمَّیْتُمُ الْوَلَدَ مُحَمَّدًا؛ فَأَکْرِمُوہُ وَأَوْسِعُوا لَہُ الْمَجْلِسَ، وَلَا تُقَبِّحُوا لَہٗ وَجْہًا ۔’’جب تم کسی بچے کا نام محمد رکھو تو اس کی عزت کرو،اس کے لیے مجلس کشادہ رکھو اور اس کے چہرے کے عیوب بیان نہ کرو۔‘‘(فضائل التّسمیۃ لابن بکیر : 26)