دیکھا۔ وہ فرما رہے تھے:آنسو بہانے کی جگہ یہی ہے۔میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا :میری قبر اور میرے منبر کے درمیان والی جگہ جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ ہے۔ ‘‘(شُعب الإیمان للبیہقي : 3866)سند سخت ’’ضعیف‘‘ہے۔1. امام بیہقی رحمہ اللہ کا استاذ محمد بن حسین ابوعبد الرحمن سلمی ’’ضعیف‘‘ہے۔٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :تَکَلَّمُوا فِیہِ، وَلَیْسَ بِعُمْدَۃٍ ۔’’محدثین کرام نے اس پر جرح کی ہے، یہ قابل اعتماد شخص نہیں تھا۔‘‘(میزان الاعتدال : 3/523)٭ نیز ’’ضعیف‘‘ بھی کہا ہے۔ (تذکرۃ الحفّاظ : 3/166)٭ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بھی اس پر جرح کی ہے۔(الإصابۃ في تمییز الصَّحابۃ : 2/252)٭ محمد بن یوسف قطان، نیشاپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :غَیْرُ ثِقَۃٍ، وَکَانَ یَضَعُ لِلصُّوفِیَۃِ الْـأَحَادِیثَ ۔’’یہ قابل اعتبار شخص نہیں تھا اوریہ صوفیوں کے لیے روایات گھڑتا تھا۔‘‘(تاریخ بغداد للخطیب : 2/247، وسندہٗ صحیحٌ)2. محمدبن یونس بن موسیٰ کُدَیمی کے متعلق امام ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :اُتُّھِمَ بِوَضْعِ الْحَدِیثِ وَبِسَرِقَتِہٖ ۔’’محدثین کرام اس پر حدیث گھڑنے اور چوری کرنے کا الزام لگاتے ہیں ۔‘‘(الکامل في ضُعَفاء الرِّجال : 6/292)