٭ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں :کَانَ یَضَعُ عَلَی الثِّقَاتِ الْحَدِیثَ وَضْعًا، وَلَعَلَّہٗ قَدْ وَضَعَ أَکْثَرَ مِنْ أَلْفِ حَدِیثٍ ۔’’یہ شخص ثقہ راویوں سے منسوب کر کے خود حدیث گھڑ لیتا تھا۔شاید اس نے ایک ہزار سے زائد احادیث گھڑی ہیں ۔‘‘(کتاب المَجروحین : 2/313)٭ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ’’متروک‘‘ قرار دیا ہے۔(سؤالات الحاکم : 173)٭ ایک مقام پر فرماتے ہیں :کَانَ الْکُدَیْمِيُّ یُتَّھَمُ بِوَضْعِ الْحَدِیثِ ۔’’کُدَیمی پر حدیث گھڑنے کا الزام تھا۔ ‘‘ (سؤالات السّھمي : 74)٭ امام ابوحاتم رازی رحمہ اللہ کے سامنے اس کی ایک روایت پیش کی گئی، تو فرمایا:لَیْسَ ھٰذَا حَدِیثٌ مِّنْ أَھْلِ الصِّدْقِ ۔’’یہ سچے شخص کی بیان کردہ حدیث نہیں ۔ ‘‘ (الجرح والتّعدیل لابن أبي حاتم : 8/122)٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :أَحَدُ الْمَتْرُوکِینَ ۔ ’’یہ ایک متروک راوی ہے۔ ‘‘(میزان الاعتدال :4 /74، ت : 8353)٭ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بھی اسے ’’ضعیف‘‘ قرار دیا ہے۔(تقریب التّھذیب : 6419)