٭ ایک روایت میں ہے :لَعَلَّکَ شَرِبْتَہٗ؟ قَالَ : نَعَمْ، قَالَ : وَلِمَ شَرِبْتَ الدَّمَ؟ وَیْلٌ لِلنَّاسِ مِنْکَ، وَوَیْلٌ لَکَ مِنَ النَّاسِ ۔ ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شاید آپ نے پی لیا ہے ۔ صحابی نے عرض کیا : جی ہاں ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : آپ نے خون کیوں پیا ؟ نیز فرمایا : لوگ آپ سے محفوظ ہو گئے اور آپ لوگوں سے محفوظ رہیں گے۔‘‘اس کی سند میں بھی ہنید بن قاسم ’’مجہول‘‘ ہے ۔ ٭ ایک روایت میں ہے :لَا تَمَسَّکَ النَّارُ إِلَّا قَسْمَ الْیَمِینِ ۔ ’’ آپ کو آگ صرف قسم پوری کرنے کے لیے چھوئے گی ۔ ‘‘(حِلیۃ الأولیاء لأبي نُعیم : 1/330، جُزء ابن الغِطریف : 65، تاریخ ابن عَساکر : 20/233، 28/162، الإصابۃ لابن حجَر : 4/93)سند سخت ’’ ضعیف‘‘ ہے۔ 1. سعد بن زیاد ابو عاصم مولیٰ سلیمان بن علی ضعیف ہے۔٭ امام ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :یُکْتَبُ حَدِیثُہٗ، وَلَیْسَ بِالْمَتِینِ ۔’’اس کی حدیث لکھی جائے گی، یہ مضبوط راوی نہیں ہے۔‘‘(الجرح والتّعدیل لابن أبي حاتم : 4/83)٭ حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :لَیْسَ بِالْمَتِینِ عِنْدَھُمْ ۔