’’محدثین کے نزدیک مضبوط راوی نہ تھا۔‘‘(الاستغناء : 2/827)٭ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ’’الثقات : ۶/۳۷۸‘‘ میں ذکر کیا ہے۔2. کیسان مولیٰ عبداللہ بن الزبیر کے حالات نہیں ملے۔٭ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کی روایت میں ہے :لَا تَمَسَّکَ النَّارُ، وَمَسَحَ عَلٰی رَأْسِہٖ ۔’’ نبی ٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا کہ آپ کو آگ ہرگز نہ چھوئے گی ۔(سنن الدّارقطني : 1/228)سند سخت ’’ضعیف‘‘ ہے۔ 1. محمد بن حمید رازی ’’ضعیف وکذاب‘‘ ہے۔ 2. علی بن مجاہد ’’ضعیف ومتروک‘‘ ہے۔ ٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے اسے کذاب قرار دیا ہے۔(المُغني في الضّعفاء : 2/905)٭ حافظ ابنِ حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :مَتْرُوکٌ، وَلَیْسَ فِي شُیُوخِ أَحْمَدَ أَضْعَفُ مِنْہُ ۔’’یہ متروک ہے۔ امام احمد رحمہ اللہ کے اساتذہ میں اس سے بڑھ کر ضعیف کوئی نہیں ۔‘‘(تقریب التّہذیب : 4790)امام یحییٰ بن ضُریس رحمہ اللہ نے اسے جھوٹا قرار دیا ہے۔ (الجرح والتّعدیل لابن أبي حاتم : 6/205، وسندہٗ حسنٌ)