[1]دین کے تین مراتب[2] ہیں : ۱ ۔ اسلام ۲۔ ایمان ۳۔ احسانان میں سے ہر مرتبہ کے ارکان[3]ہیں ۔1.اسلام:…اسلام کے پانچ ارکان ہیں:[4]٭ شہادت دینا کہ اﷲتعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں [5]او رحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اﷲکے رسول ہیں ۔ ٭ نماز قائم کرنا ۔ ٭ زکوٰۃ ادا کرنا۔٭ بیت الحرام کا حج کرنا ۔ ٭ رمضان کے روزے رکھنا۔[شہادت کی دلیل]اﷲتعالیٰ کا فرمان ہے :﴿شَہِدَ اللّٰہُ أَنَّہُ لَآ اِلَہَ اِلَّا ہُوَ وَالْمَلٰئِکَۃُ وَاُولُوا الْعِلْمِ قَآئِمًا بِالْقِسْطِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْعَزِ یْزُ الْحَکِیْمُ ﴾ (آل عمران:18 )