مؤلف: محمد بن جمیل زینو ، ابو اسامہ سلیم بن عید الہلالی
ناشر: مکتبہ الفرقان
17
اس فتنہ خوں رنگ کے پیچھے جن نا اندیشوں کے ہاتھ ہیں ، شاعر نے ان کی نشان دہی بھی کیا خوب کی ہے:کسے خبر کہ سفینے ڈبو چکی کتنے؟فقیہ و صوفی و شاعر کی ناخوش اندیشیحالی نے اس الم ناک صورتِ حال کی تصویر کشی یوں کی ہے: وہ دیں جس نے الفت کی بنیاد ڈالی کیا طبع دوراں کی نفرت سے خالیبنایا اجانب کو جس نے موالی ہر اک قوم کے دل سے نفرت نکالیعرب اور حبش ، ترک و تاجیک و دیلمہوئے سارے شیر و شکر مل کے باہمتعصب نے اس صاف چشمہ کو آکر کیا بغض کے خار و خس سے مکدربنے خصم جو تھے عزیز اور برادر نفاق اہل قبلہ میں پھیلا سراسرنہیں دستیاب ایسے اب دس مسلماںکہ ہو ایک کو دیکھ کر ایک شاداںمگر اس دردناک صورتِ حال کے باوجود ایک حوصلہ مند پہلو یہ ہے کہ: اللہ رب العرش الکریم نے بھی وعدہ فرما رکھا ہے:﴿اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوْنَo﴾ (الحجر: ۹)’’بے شک ہم نے ہی یہ نصیحت نازل کی ہے اور بے شک ہم اس کی ضرور حفاظت کرنے والے ہیں ۔‘‘’’الذِّکْر‘‘ سے مراد قرآن بھی ہے اور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث و سنن مبارکہ بھی ۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی وحی من اللہ کی بنیاد پر ارشاد فرمایا تھا: (( لَا یَزَالُ طَائِفَۃٌ مِّنْ أُمَّتِیْ ظَاہِرِیْنَ حَتَّی یَأْتِیَہُمُ أَمْرُ اللّٰہِ وَہُمْ ظَاہِرُوْنَ۔))