مؤلف: محمد بن جمیل زینو ، ابو اسامہ سلیم بن عید الہلالی
ناشر: مکتبہ الفرقان
20
نسل اگر مسلم کی مذہب پر مقدم ہو گئیاڑ گیا دنیا سے تو مانند خاک رہگذرتاخلافت کی بنا دنیا میں ہو پھر استوارلا کہیں سے ڈھونڈ کر اسلاف کا قلب و جگراگرچہ یہ بات سو فیصد درست ہے کہ ملت اسلامیہ اس وقت پارہ پارہ ہے۔ یہود و نصاریٰ ، کفار و مشرکین اور طواغیت و ہنود کی سازشیں اور کوششیں اس ضمن میں بہت کامیاب جارہی ہیں ۔ حزب الشیطان کے کارندوں کے ذریعے میڈیا وار میں ہمیں جو ہزیمت اُٹھانا پڑرہی ہے اس کا توڑ رہی ہے اس وقت کا نہایت مشکل ترین مرحلہ ہے ۔ اکثر مسلم معاشروں میں توحید کی جگہ شرک ، ایمان کی جگہ چھپے ہوئے کفر و نفاق ، سنت کی جگہ بدعات اور صحیح اسلامی تہذیب و تمدن کی جگہ خرافات و ہندوانہ اور مشرکانہ رسوم و رواج نے لے رکھی ہے۔ مگر پچھلی چند ایک دہائیوں سے نئی نسل میں صحیح اسلامی بیداری کی ایک ہل چل سی دنیا میں واضح نظر آرہی ہے اور صاف دکھائی دے رہا ہے کہ مستبقل قریب میں ظلم و ظلمت کی اندھیری رات ضرور چھٹے گی اور…آسماں ہو گا سحر کے نور سے آئینہ پوش اور ظلمت رات کی سیماب پا ہو جائے گیاس قدر ہو گی ترنم آفریں بادِ بہار نکہت خوابیدہ غنچے کی نوا ہو جائے گیآملیں گے سینہ چاکانِ چمن سے سینہ چاک بزم گل کی ہم نفس بادِ صبا ہو جائے گیپھر دلوں کو یاد آجائے گا پیغامِ سجود پھر جبیں خاکِ حرم سے آسنا ہو جائے گیآنکھ جو کچھ دیکھتی ہے، لب پہ آسکتا نہیں محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گیشب گریزاں ہو گی آخر جلوۂ خورشید سےیہ چمن معمور ہو گا نغمہ توحید سےاس میں کوئی شک نہیں کہ پچھلی ایک ، ڈیڑھ صدی سے اسلامی بیداری میں مسلم معاشروں نے جہان میں جو تیزی سے کروٹیں لینا شرو ع کر رکھی ہیں اور بیداری کے نتیجے میں