مؤلف: محمد بن جمیل زینو ، ابو اسامہ سلیم بن عید الہلالی
ناشر: مکتبہ الفرقان
304
نہایۃُ إقدامِ العقولِ عقالُوأکثرُ سعي العالمین ضلالُوأرواحنُا في وحشۃٍ في جسومناوحاصلُ دنیانا أذی ووبالُولم نستفد من بحثنا طولَ عمرناسوی أن جمعنا فیہ قیل وقالوا’’ عقلوں کے گھوڑوں کی منزل ہے بے بسی اور علماء کی زیادہ محنت گمراہی کا سبب ہے۔ ہماری روحیں ہمارے جسموں میں وحشت زدہ ہیں اور ہماری دنیا کا حاصل تکلیف اور مصیبت ہے۔ ہماری عمر بھر کی بحثوں سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوا سوائے اس کے کہ ہم نے اس میں قیل اور قالو ا کو جمع کر دیا ہے۔ ‘‘[1]اور ان کا ایک دوسرا عالم کہتا ہے :’’میں نے ایک بڑ ے سمندر میں غوطہ لگا دیا ہے۔اہل اسلام اور ان کے علوم کو چھوڑ دیا ہے۔ایک ایسے علم میں مشغول ہو گیا ہوں جس سے لوگوں نے روکا تھا اور اب اگر مجھے میرے رب کی رحمت نے مجھے اپنے دامن میں نہ لیا تو ہلاکت ہو فلاں آدمی کے لیے۔ لہٰذا اب میں اپنی ماں کے عقیدے پر جان دے رہا ہوں ۔ ‘‘[2]ان میں سے ایک اور شخص کہتا ہے :’’موت کے وقت سب سے زیادہ شک میں پڑنے والے لوگ اہل کلا م ہیں ۔ ‘‘