کرو گے۔‘‘ [1]اگر اس حدیث کا یہ مطلب ہو کہ اس امت میں شرک کا وجود ہی نہیں ہے تو پھر قرآن و سنت میں جو شرک سے ڈرایا گیا ہے اس کا کیا مطلب کہ ایک ایسی چیز سے ڈرایا جارہا ہے جس کا کوئی ڈر ہی نہیں۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَاعْبُدُوا اللّٰهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ﴾’’اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ۔‘‘ [2]نیز فرمایا: ﴿ قُلْ تَعَالَوْا أَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ أَلَّا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ﴾’’کہہ دیجیے!آؤ میں تلاوت کروں وہ جو تمھارے رب نے تم پر حرام کیا ہے یہ کہ تم اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ۔‘‘[3]سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صحابہ کا ایک گروہ موجود تھا تو آپ نے فرمایا: ((بَایعُونِی عَلٰی أَنْ لَّا تُشْرِکُوا بِاللّٰہِ شَیْئًا))’’تم مجھ سے اس بات پر بیعت کرو کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے۔‘‘ [4]سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کرنے لگا: آپ مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں کہ جب میں وہ کر لوں تو میں جنت میں داخل ہو جاؤں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((تَعْبُدُ اللّٰہَ لَا تُشْرِكُ بِہِ شَیْئًا))’’تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔‘‘[5]سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وصیت کی:((أَنْ لَا تُشْرِكْ بِاللّٰہِ شَیْئًا، وَإِنْ قُطِّعْتَ وَحُرِّقْتَ))’’یہ کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا، خواہ تمھارے ٹکڑے کر دیے جائیں اور تمھیں جلا دیا جائے۔‘‘[6]5 اگر شرک کا وجود اس امت میں ممکن ہی نہیں تو جن امور کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شرک قرار دیا ہے، اگر