Maktaba Wahhabi

میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا؟

مؤلف: سلیم بن عید الہلالی

ناشر: المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ

مترجم: عبد العظیم حسن زئی

100
قرار دے گا۔جبکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:﴿....الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ .....﴾(المائده:3)" آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا ہے۔اور فرماتا ہے:﴿تِلْكَ حُدُودُ اللّٰهِ فَلَا تَعْتَدُوهَا﴾(البقره:229)یہ اللہ کی(مقرر کردہ)حدیں ہیں ان سے آگے مت جاؤ۔فرماتا ہے:﴿وَلَا تَنَازَعُوا﴾(الانفال:46)آپس میں اختلاف و تنازعہ مت کرو۔ لہٰذا یہ صورت بھی باطل قرار پائی ہے،اس لئے کہ جو کچھ اس(دین کے مکمل ہونے والے)دن حرام تھا وہ قیامت تک حرام ہے اور جو اس وقت حلال تھا وہ قیامت تک حلال ہے اور جو کچھ اس دن واجب تھا وہ قیامت تک واجب ہے۔اس طرح اگر ہم اس صورت پر عمل کرتے ہیں تو ایک خلیفہ کی بات کو لینا ہو گا دوسرے کی بات کو چھوڑنا ہوگا۔لہٰذا ایسی صورت میں ہم ان کی سنتوں کی تابعداری کرنے والے نہ ہوئے۔ ہم نے مذکورہ حدیث میں(بظاہر)پائے جانے والے اختلاف کا خلاصہ پیش کیا۔دیگر لوگوں نے بھی جو چاہا لیا اور جو چاہا چھوڑ دیا۔یہاں مجھے اندلس کا وہ مفتی یاد آیا ہے جو جاہل تھا اس کی عادت یہ تھی کہ وہ اپنے ساتھ دو آدمی رکھتا تھا اور فتوی دیتے وقت مسئلے کا مدار انہیں دونوں آدمیوں پر ہوتا تھا اور پھر ان کے فتویی ان دونوں کے دستخطوں کے نیچے یہ عبادت لکھ کر اپنا دستخط کرتا تھا"اقول کما قال الشیخان" ایک فتوی میں دونوں اشخاص کا اختلاف ہو اس کے باوجود مفتی صاحب نے یہی عبادت لکھ دی کہ جو کچھ شیخین نے کہا ہے میں بھی وہی کہتا ہوں۔کسی نے بتایا کہ شیخین نے تو اختلاف کیا ہے؟ مفتی نے کہا میں بھی ان کے اختلاف کے ساتھ اختلاف کرتا ہوں۔
x
صفحہعنوان
5پيش لفظ
8تقديم
10امت کی موجودہ حالت اور جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیاں
10(۱)کمزوری کی حالت:
18۲:فساد و بگاڑ کی حالت
21۱۔بدعتیں:
24(۲)ہمارے قلعے اندر سے ڈھائے جا رہے ہیں:
24(۱)نمائندے بھیجنا:
24(۲)استشراق(لادين بنانا):
28(۳)دھوکہ دینے والے سال:
31اللہ اپنے دین کی روشنی کو پورا کر کے ہی رہے گا
33صحیح اسلامی صورت حال
34اول:اپنی وقعت کا ادراک نہ کرنا
37دوم:فہم نصوص کتاب وسنت میں اختلاف
40اسلام کے صحیح راستے کے نشانات
42سلف اور سفلیت کی لغوی،اصطلاحی اور زمانی تعریف
42سلف کا لغوی معنی
43اصطلاحی تعریف
46زمانے کے لحاظ سے
47سلفیت کا معنی
49غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ
53سلفیت،فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ ۱۔فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ:
53اول:امت اسلامیہ میں افتراق کی ممانعت کی احادیث
55۲۔طائفہ منصورہ کے بارے میں روایات:
60۳۔کیا طائفہ منصورہ اور فرقہ ناجیہ کے اوصاف میں تعارض اور تغایر ہے؟
67اہل بدعت اور کفار کا ان سے نفرت کرنا:
72۲۔الغرباء(اجنبی):
81۳۔اہل الحدیث:
83(۲)سلف اہل الحدیث کون ہیں؟
85صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین:
85تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
85تبع تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
87(۳)قابل توجہ بات؟
90(۴)اہل سنت والجماعت:
90۱۔اہل سنت والجماعت نام رکھنے کی وجہ:
92(۲)اھل السنۃ والجماعت ھی فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصورہ اور اہل الحدیث ہیں:
94(۳)اہلسنت والجماعت اور سلفیت:
97کیا صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے پاس علمی منہج تھا؟
116۲۔قرآن کے دلائل یا یونان کی منطق:
120صرف سلفی منہج ہی کیوں؟
141صحابہ و تابعین كا فہم سلف اورمنہج کو بطور حجت ماننا
Flag Counter