Maktaba Wahhabi

میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا؟

مؤلف: سلیم بن عید الہلالی

ناشر: المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ

مترجم: عبد العظیم حسن زئی

مگر یہ سب کچھ صرف اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب سلفی منہج کو اپنایا جائے اس منہج کی پیروی کی جائے۔ سلف اور سفلیت کی لغوی،اصطلاحی اور زمانی تعریف سلفی منہج پر چلنے والے کے لئے ضروری ہے کہ وہ علی وجہ البصیرۃ ایک بات سمجھ جائے اس پر شرط ہے اس کے لئے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿قُلْ هَذِهِ سَبِيلِي أَدْعُو إِلَى اللّٰهِ عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي وَسُبْحَانَ اللّٰهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ﴾(يوسف:108) ترجمہ:’’کہہ دو میرا راستہ تو یہ ہے میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں(ازروئے یقین و برہان)سمجھ بوجھ کر میں بھی(لوگوں کو اللہ کی طرف بلاتا ہوں)اور میرے پیرو بھی اور اللہ پاک ہے۔اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔‘‘ وہ سمجھنے والی بات یہ ہے کہ اس کلمے(دعوت الی اللہ)کے مدلولات و مشتقات پارٹی و گروہ بندی کے دائروں سے بہت بلند ہیں۔اس لئے کہ یہ شمس نصف النہار کی طرح واضح ہے۔جیسا کہ اللہ نے فرمایا: ﴿وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللّٰهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ﴾(فصلت:33) ترجمہ:’’اس شخص سے بہتر بات کس کی ہو سکتی ہے جو اللہ کی طرف دعوت دیتا ہے اور صالح عمل کرتا ہے،اور کہتا ہے کہ میں مسلمانوں میں سے ہوں۔‘‘ سلف کا لغوی معنی لغت میں سلف اس کو کہتے ہیں جو علم،ایمان،فضل اور احسان میں سبقت لےجا چکا ہو۔ابن منظور کہتے ہیں سلف اس کو بھی کہا جاتا ہے جو تمہارے آباء و رشتہ دار تم
x
صفحہعنوان
5پيش لفظ
8تقديم
10امت کی موجودہ حالت اور جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیاں
10(۱)کمزوری کی حالت:
18۲:فساد و بگاڑ کی حالت
21۱۔بدعتیں:
24(۲)ہمارے قلعے اندر سے ڈھائے جا رہے ہیں:
24(۱)نمائندے بھیجنا:
24(۲)استشراق(لادين بنانا):
28(۳)دھوکہ دینے والے سال:
31اللہ اپنے دین کی روشنی کو پورا کر کے ہی رہے گا
33صحیح اسلامی صورت حال
34اول:اپنی وقعت کا ادراک نہ کرنا
37دوم:فہم نصوص کتاب وسنت میں اختلاف
40اسلام کے صحیح راستے کے نشانات
42سلف اور سفلیت کی لغوی،اصطلاحی اور زمانی تعریف
42سلف کا لغوی معنی
43اصطلاحی تعریف
46زمانے کے لحاظ سے
47سلفیت کا معنی
49غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ
53سلفیت،فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ ۱۔فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ:
53اول:امت اسلامیہ میں افتراق کی ممانعت کی احادیث
55۲۔طائفہ منصورہ کے بارے میں روایات:
60۳۔کیا طائفہ منصورہ اور فرقہ ناجیہ کے اوصاف میں تعارض اور تغایر ہے؟
67اہل بدعت اور کفار کا ان سے نفرت کرنا:
72۲۔الغرباء(اجنبی):
81۳۔اہل الحدیث:
83(۲)سلف اہل الحدیث کون ہیں؟
85صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین:
85تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
85تبع تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
87(۳)قابل توجہ بات؟
90(۴)اہل سنت والجماعت:
90۱۔اہل سنت والجماعت نام رکھنے کی وجہ:
92(۲)اھل السنۃ والجماعت ھی فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصورہ اور اہل الحدیث ہیں:
94(۳)اہلسنت والجماعت اور سلفیت:
97کیا صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے پاس علمی منہج تھا؟
116۲۔قرآن کے دلائل یا یونان کی منطق:
120صرف سلفی منہج ہی کیوں؟
141صحابہ و تابعین كا فہم سلف اورمنہج کو بطور حجت ماننا
Flag Counter