Maktaba Wahhabi

میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا؟

مؤلف: سلیم بن عید الہلالی

ناشر: المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ

مترجم: عبد العظیم حسن زئی

118
یا فرقوں کے مناقضات سے متعلق جھگڑے ہیں اور اقوال کو نقل کرنے کی بے فائدہ طوالت ہے۔ ان میں سے اکثر اقوال باطل اور فضولیات ہیں جن سے انسان کی طبیعت اکتا جاتی ہے اور کوئی انسان انہیں سننا پسند نہیں کرتا۔کچھ اقوال ایسے بھی ہیں جن کا دین سے تعلق نہیں ہے نہ ہی ان میں سے کوئی قول عصر اول سے منقول ہے۔لیکن اب اس کا حکم تبدیل ہو گیا جب ایسی بدعتیں پیدا ہو گئیں جو قرآن و سنت کے مقتضیٰ کو تبدیل کر رہی ہیں،ان میں شبہات پیدا کر رہی ہیں۔ میں نے ان شبہات کو درست کیا اور ایسا کلما ترتیب دیا جو اس سے مطابقت رکھتا ہو اب ضرورت کی وجہ سے اس ممنوع۔یہ اس قابل بن گیا ہے کہ اجازت دی جا سکتی ہے۔ امام رازی اپنی کتاب اقسام للذاتہ میں لکھتے ہیں:میں نے علم کلام کی کتب اور فلسفہ کے منہج میں غور کیا ہے مگر میں نے اس کو ایسا نہیں پایا کہ کسی کی علمی پیاس بجھا کسے یا کسی کی تشفی کر سکے میں نے اس میں بہترین طریقہ قرآن کا پایا ہے کہ اثبات میں﴿إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ﴾(فاطر:10)اس کی طرف پاکیزہ کلام چڑھتا ہے۔اور﴿الرَّحْمَنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى﴾(طہ:5)رحمان عرش پر مستوی ہے۔اور نفی میں﴿لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ﴾(الشورى:11)اس کی طرح کوئی شئی نہیں ہے۔جوبھی شخص میری طرح تجربہ کرے گا وہ بھی میری طرح معلومات حاصل کر لے گا۔ امام رازی نے یہاں جس بات کی طرف اشارہ کیا ہے یہ تو قرآن کی وہ دلالت ہے جو بطریق خبر ہے۔ورنہ قرآن کی برہانی عقلی دلیل جس کی طرف قرآن اشارہ کرتا ہے اس کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔وہ عقلی سماعی دلیل ہوتی ہے
x
صفحہعنوان
5پيش لفظ
8تقديم
10امت کی موجودہ حالت اور جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیاں
10(۱)کمزوری کی حالت:
18۲:فساد و بگاڑ کی حالت
21۱۔بدعتیں:
24(۲)ہمارے قلعے اندر سے ڈھائے جا رہے ہیں:
24(۱)نمائندے بھیجنا:
24(۲)استشراق(لادين بنانا):
28(۳)دھوکہ دینے والے سال:
31اللہ اپنے دین کی روشنی کو پورا کر کے ہی رہے گا
33صحیح اسلامی صورت حال
34اول:اپنی وقعت کا ادراک نہ کرنا
37دوم:فہم نصوص کتاب وسنت میں اختلاف
40اسلام کے صحیح راستے کے نشانات
42سلف اور سفلیت کی لغوی،اصطلاحی اور زمانی تعریف
42سلف کا لغوی معنی
43اصطلاحی تعریف
46زمانے کے لحاظ سے
47سلفیت کا معنی
49غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ
53سلفیت،فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ ۱۔فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ:
53اول:امت اسلامیہ میں افتراق کی ممانعت کی احادیث
55۲۔طائفہ منصورہ کے بارے میں روایات:
60۳۔کیا طائفہ منصورہ اور فرقہ ناجیہ کے اوصاف میں تعارض اور تغایر ہے؟
67اہل بدعت اور کفار کا ان سے نفرت کرنا:
72۲۔الغرباء(اجنبی):
81۳۔اہل الحدیث:
83(۲)سلف اہل الحدیث کون ہیں؟
85صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین:
85تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
85تبع تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
87(۳)قابل توجہ بات؟
90(۴)اہل سنت والجماعت:
90۱۔اہل سنت والجماعت نام رکھنے کی وجہ:
92(۲)اھل السنۃ والجماعت ھی فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصورہ اور اہل الحدیث ہیں:
94(۳)اہلسنت والجماعت اور سلفیت:
97کیا صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے پاس علمی منہج تھا؟
116۲۔قرآن کے دلائل یا یونان کی منطق:
120صرف سلفی منہج ہی کیوں؟
141صحابہ و تابعین كا فہم سلف اورمنہج کو بطور حجت ماننا
Flag Counter