Maktaba Wahhabi

میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا؟

مؤلف: سلیم بن عید الہلالی

ناشر: المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ

مترجم: عبد العظیم حسن زئی

121
ہے جو سلف کے نقش قدم پر چلنے کو ضروری قرار دیتی ہے،اور اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ نجات کا یہی راستہ ہے اور زندگی کا یہی طرز ہے۔ اب ہم وہ شک دور کرنا چاہتے ہیں جو بعض لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو سکتا ہے۔تاکہ مومنین کا راستہ یقین کے ساتھ واضح ہو جائے۔ہمیں اس سے ایمان کی مٹھاس میسّر آجائے اور ہم اطمنان و سکون کے ساتھ اس پر چلتے رہیں۔یہ شکوک ہم مندرجہ ذیل دلائل سے دور کریں گے: ۱۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:﴿وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ﴾(التوبہ:100) ترجمہ:اور جو لوگ قدیم ہیں سب سے پہلے ہجرت کر نے والے اور مدد کرنےوالے اور جو ان کے پیرو ہوئے نیکی کے ساتھ اللہ راضی ہو ا ان سے اور وہ راضی ہوئے اس سےاور تیار کر رکھے ہیں واسطے ان کے باغ کہ بہتی ہیں نیچے ان کے نہریں۔رہا کریں انہی میں ہمیشہ یہی بڑی کامیابی ہے۔ استدلال:اللہ نے ان لوگوں کی تعریف کی ہے جو روئے زمین کے بہترین لوگوں(صحابہ رضی اللہ عنہم)کی پیروی کرتے ہیں اس سے معلوم ہوا کہ جب وہ کوئی بات کریں تو اتباع کرنے والا اس کی اتباع کرے تو وہ اتباع کرنے والا قابل تعریف ہو۔(اللہ کی)رضا مندی کا مستحق،ہو اب اگر ان کی اتباع کرنے والا دوسرں سے ممتاز نہ ہو اس کی تمیز نہ کی جا سکتی ہو تو پھر وہ تعریف و رضامندی کا مستحق بھی نہیں ہوگا۔ ۲۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:﴿كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللّٰهِ﴾(آل عمران:110)
x
صفحہعنوان
5پيش لفظ
8تقديم
10امت کی موجودہ حالت اور جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیاں
10(۱)کمزوری کی حالت:
18۲:فساد و بگاڑ کی حالت
21۱۔بدعتیں:
24(۲)ہمارے قلعے اندر سے ڈھائے جا رہے ہیں:
24(۱)نمائندے بھیجنا:
24(۲)استشراق(لادين بنانا):
28(۳)دھوکہ دینے والے سال:
31اللہ اپنے دین کی روشنی کو پورا کر کے ہی رہے گا
33صحیح اسلامی صورت حال
34اول:اپنی وقعت کا ادراک نہ کرنا
37دوم:فہم نصوص کتاب وسنت میں اختلاف
40اسلام کے صحیح راستے کے نشانات
42سلف اور سفلیت کی لغوی،اصطلاحی اور زمانی تعریف
42سلف کا لغوی معنی
43اصطلاحی تعریف
46زمانے کے لحاظ سے
47سلفیت کا معنی
49غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ
53سلفیت،فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ ۱۔فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ:
53اول:امت اسلامیہ میں افتراق کی ممانعت کی احادیث
55۲۔طائفہ منصورہ کے بارے میں روایات:
60۳۔کیا طائفہ منصورہ اور فرقہ ناجیہ کے اوصاف میں تعارض اور تغایر ہے؟
67اہل بدعت اور کفار کا ان سے نفرت کرنا:
72۲۔الغرباء(اجنبی):
81۳۔اہل الحدیث:
83(۲)سلف اہل الحدیث کون ہیں؟
85صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین:
85تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
85تبع تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
87(۳)قابل توجہ بات؟
90(۴)اہل سنت والجماعت:
90۱۔اہل سنت والجماعت نام رکھنے کی وجہ:
92(۲)اھل السنۃ والجماعت ھی فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصورہ اور اہل الحدیث ہیں:
94(۳)اہلسنت والجماعت اور سلفیت:
97کیا صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے پاس علمی منہج تھا؟
116۲۔قرآن کے دلائل یا یونان کی منطق:
120صرف سلفی منہج ہی کیوں؟
141صحابہ و تابعین كا فہم سلف اورمنہج کو بطور حجت ماننا
Flag Counter