Maktaba Wahhabi

میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا؟

مؤلف: سلیم بن عید الہلالی

ناشر: المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ

مترجم: عبد العظیم حسن زئی

فطرتاًقائم تھے۔جیسا کہ وہ عربی میں بغیر کسی قسم کی غلطی کے فصاحت کے ساتھ کلام کرتے تھے،لہٰذا علم نحو صرف اور علم بلاغت کی ضرورت بھی نہ تھی۔یہاں تک کہ جب عربی بولنے میں لوگ(غیر عرب)غلطیاں کرنے لگے تو یہ علم(نحو،صرف،بلاغت)ایجاد ہوا،تاکہ زبان کی غلطیوں سے لوگ محفوظ رہیں۔ اس طرح جب جماعت المسلمین سے شذو ذوانحراف کا ظہور ہوا تو ان حالات میں لفظ سلفیت کا ظہور ہوا البتہ اس کی طرف اشارہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث میں موجود تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا "ما انا علیہ الیوم واصحابی"(کہ جس طریقے پر آج میں اور میرے صحابہ ہیں)جب فرقوں کی بہتات ہو گئی او ہر فرقے نے کتاب و سنت پر عمل پیا ہونے کا دعوی کیا تو علمائے امت نے ان میں تمیز کرنے کےلئے اہل الحدیث والسلف کا استعمال شروع کر دیا۔اسی وجہ"سلفیت" دیگر اسلامی گروہوں سے ممتاز ہوگئی۔اس لحاظ سے کہ اس کی نسبت صحیح اسلامی طریقے کی طرف تھی یعنی وہ طریقہ جو مہاجر و انصار صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کا تھا اور ان کے تابعین کا اور یہی لوگ ہیں جن کے ادوار کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خیر القرون قرار دیا تھا۔ ۲۔ ہم خود کو سلفی کیوں کہیں جب کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ﴾(الحج:78)(اس نے تمہارا نام پہلے سے مسلمین رکھا ہے) ازالہ: یہاں ہم قارئین کرام کی خدمت میں وہ مکالمہ پیش کرتے ہیں جو ہمارے شیخ اور استاد عبدالحلیم ابو شقہ مولف کتاب"تحریر المراٴ ۃ فی عصر الرسالۃ" کے درمیان ہوا تھا۔ شیخ نے سوال کیا کہ اگر تم سے پوچھا جائے کہ تمہارا مذہب کونسا ہے تو تم کیا جواب دو گے؟ اس نے کہا میں کہوں گا میں مسلم ہوں۔
x
صفحہعنوان
5پيش لفظ
8تقديم
10امت کی موجودہ حالت اور جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیاں
10(۱)کمزوری کی حالت:
18۲:فساد و بگاڑ کی حالت
21۱۔بدعتیں:
24(۲)ہمارے قلعے اندر سے ڈھائے جا رہے ہیں:
24(۱)نمائندے بھیجنا:
24(۲)استشراق(لادين بنانا):
28(۳)دھوکہ دینے والے سال:
31اللہ اپنے دین کی روشنی کو پورا کر کے ہی رہے گا
33صحیح اسلامی صورت حال
34اول:اپنی وقعت کا ادراک نہ کرنا
37دوم:فہم نصوص کتاب وسنت میں اختلاف
40اسلام کے صحیح راستے کے نشانات
42سلف اور سفلیت کی لغوی،اصطلاحی اور زمانی تعریف
42سلف کا لغوی معنی
43اصطلاحی تعریف
46زمانے کے لحاظ سے
47سلفیت کا معنی
49غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ
53سلفیت،فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ ۱۔فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ:
53اول:امت اسلامیہ میں افتراق کی ممانعت کی احادیث
55۲۔طائفہ منصورہ کے بارے میں روایات:
60۳۔کیا طائفہ منصورہ اور فرقہ ناجیہ کے اوصاف میں تعارض اور تغایر ہے؟
67اہل بدعت اور کفار کا ان سے نفرت کرنا:
72۲۔الغرباء(اجنبی):
81۳۔اہل الحدیث:
83(۲)سلف اہل الحدیث کون ہیں؟
85صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین:
85تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
85تبع تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
87(۳)قابل توجہ بات؟
90(۴)اہل سنت والجماعت:
90۱۔اہل سنت والجماعت نام رکھنے کی وجہ:
92(۲)اھل السنۃ والجماعت ھی فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصورہ اور اہل الحدیث ہیں:
94(۳)اہلسنت والجماعت اور سلفیت:
97کیا صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے پاس علمی منہج تھا؟
116۲۔قرآن کے دلائل یا یونان کی منطق:
120صرف سلفی منہج ہی کیوں؟
141صحابہ و تابعین كا فہم سلف اورمنہج کو بطور حجت ماننا
Flag Counter