Maktaba Wahhabi

میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا؟

مؤلف: سلیم بن عید الہلالی

ناشر: المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ

مترجم: عبد العظیم حسن زئی

جہاں تک تعلق ہے فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصورہ کی پہچان کا تو اس کی تعریف اور پہچان کے لئے چار اوصاف ہیں۔ ۱۔ لا تزال طائفۃ:ہمیشہ یہ طائفہ رہے گا۔ ۲۔ ظاہرۃ علی الحق:یعنی کامیاب رہے گا۔ ۳۔ لایضرھم من خذلھم ولا من خالفھم:یعنی اہل بدعت اور کفار اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔ ۴۔ کلھا فی النار الا واحدۃ:ایک طائفہ ہی جہنم سے نجات حاصل کرنے والا ہوگا۔ پہلی اور دوسری صفات کے بارے میں وہ احادیث اس بات پر متفق ہیں جو طائفہ منصورہ سے متعلق ہیں کہ یہ طائفہ قیامت تک اسلام پر ثابت قدم رہے گا۔یہ بہت بڑی صفت ہے جسے اہل علم نے بہت زیادہ ذکر کیا ہے۔اس لئے کہ اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا واضح معجزہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ فرمایاتھا وہ ہو کر رہا۔ المناوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:’’اس میں واضح معجزہ ہے اس لئے کہ اہل سنت موجودہ وقت تک ہر دور میں نمایاں اور غالب رہے ہیں۔جس سے بدعات کی مختلف صورتیں سامنے آتی ہیں۔مثلاً خوارج،معتزلہ،رافضی وغیرہ اس وقت سے ان فرقوں میں سے کسی کی حکومت قائم نہیں ہوئی ہے نہ ہی ان کی قوت برقرار رہی ہے،بلکہ جب بھی انہوں نے جنگ کے لئے آگ بھڑکائی ہے اللہ نے اسے کتاب و سنت کے نور سے بجھا دیا ہے۔یہ اللہ کا بہت بڑا احسان ہے۔[1]
x
صفحہعنوان
5پيش لفظ
8تقديم
10امت کی موجودہ حالت اور جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیاں
10(۱)کمزوری کی حالت:
18۲:فساد و بگاڑ کی حالت
21۱۔بدعتیں:
24(۲)ہمارے قلعے اندر سے ڈھائے جا رہے ہیں:
24(۱)نمائندے بھیجنا:
24(۲)استشراق(لادين بنانا):
28(۳)دھوکہ دینے والے سال:
31اللہ اپنے دین کی روشنی کو پورا کر کے ہی رہے گا
33صحیح اسلامی صورت حال
34اول:اپنی وقعت کا ادراک نہ کرنا
37دوم:فہم نصوص کتاب وسنت میں اختلاف
40اسلام کے صحیح راستے کے نشانات
42سلف اور سفلیت کی لغوی،اصطلاحی اور زمانی تعریف
42سلف کا لغوی معنی
43اصطلاحی تعریف
46زمانے کے لحاظ سے
47سلفیت کا معنی
49غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ
53سلفیت،فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ ۱۔فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ:
53اول:امت اسلامیہ میں افتراق کی ممانعت کی احادیث
55۲۔طائفہ منصورہ کے بارے میں روایات:
60۳۔کیا طائفہ منصورہ اور فرقہ ناجیہ کے اوصاف میں تعارض اور تغایر ہے؟
67اہل بدعت اور کفار کا ان سے نفرت کرنا:
72۲۔الغرباء(اجنبی):
81۳۔اہل الحدیث:
83(۲)سلف اہل الحدیث کون ہیں؟
85صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین:
85تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
85تبع تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
87(۳)قابل توجہ بات؟
90(۴)اہل سنت والجماعت:
90۱۔اہل سنت والجماعت نام رکھنے کی وجہ:
92(۲)اھل السنۃ والجماعت ھی فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصورہ اور اہل الحدیث ہیں:
94(۳)اہلسنت والجماعت اور سلفیت:
97کیا صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے پاس علمی منہج تھا؟
116۲۔قرآن کے دلائل یا یونان کی منطق:
120صرف سلفی منہج ہی کیوں؟
141صحابہ و تابعین كا فہم سلف اورمنہج کو بطور حجت ماننا
Flag Counter