Maktaba Wahhabi

میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا؟

مؤلف: سلیم بن عید الہلالی

ناشر: المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ

مترجم: عبد العظیم حسن زئی

یہ لوگ اس فرمان پر عمل پیرا ہیں:﴿وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللّٰهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ﴾(الاحزاب:36) ترجمہ:’’کسی مومن مرد یا عورت کے لئے لائق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی کام کا حکم کریں اور پھر ان کو اختیار ہو۔‘‘ یہ لوگ اللہ و رسول کی مخالفت سے بہت دور ہیں ظاہری و باطنی ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ ہیں۔ان کا دستور اللہ کا یہ فرمان ہے:﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾(النساء:65) ترجمہ:’’تیرے رب کی قسم یہ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک آپ کو اپنے اختلافی امور میں فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں پھر اپنے دلوں میں آپ کے فیصلے سے تنگی محسوس نہ کریں اور اسے مکمل طوعر پر تسلیم کر لیں۔‘‘ انہوں نے کتاب و سنت کے نصوص کو کما حقہ پہچان لیا ہے اور ان کی قدر کی ہے انہیں تمام انسانوں کے اقوال و آراء پر مقدم رکھا ہے۔ان نصوص کو انہوں نے دل کی خوشی اور رضامندی کے ساتھ فیصلہ کن حیثیت دی ہے انہیں شرح صدر کے ساتھ بغیر کسی دلی تنگی کے تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے عقائد،عبادات،معاملات،اخلاقیات،اور زندگی کے دیگرتمام شعبوں میں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کو تسلیم کیا ہے۔اس معنی میں سلف اہل الحدیث ہزاروں علماء پر مشتمل ہے۔تاریخ نے انکے نام محفوظ رکھے ہیں اور کتابوں میں ان کا تذکرہ اچھے الفاظ میں موجود ہے۔اپنے علم و فضل کی بنا پر یہ لوگ تاریخ میں بہت بلند مقام پر فائز نظر آتے ہیں۔جو شخص ان کی حقیقت سے واقفیت حاصل کرنا چاہتا ہے۔اسے چاہیئے کہ ان کتابوں اور تحریروں سے رجوع کر لے۔ ان کے طبقات ہم آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں:
x
صفحہعنوان
5پيش لفظ
8تقديم
10امت کی موجودہ حالت اور جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیاں
10(۱)کمزوری کی حالت:
18۲:فساد و بگاڑ کی حالت
21۱۔بدعتیں:
24(۲)ہمارے قلعے اندر سے ڈھائے جا رہے ہیں:
24(۱)نمائندے بھیجنا:
24(۲)استشراق(لادين بنانا):
28(۳)دھوکہ دینے والے سال:
31اللہ اپنے دین کی روشنی کو پورا کر کے ہی رہے گا
33صحیح اسلامی صورت حال
34اول:اپنی وقعت کا ادراک نہ کرنا
37دوم:فہم نصوص کتاب وسنت میں اختلاف
40اسلام کے صحیح راستے کے نشانات
42سلف اور سفلیت کی لغوی،اصطلاحی اور زمانی تعریف
42سلف کا لغوی معنی
43اصطلاحی تعریف
46زمانے کے لحاظ سے
47سلفیت کا معنی
49غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ
53سلفیت،فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ ۱۔فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ:
53اول:امت اسلامیہ میں افتراق کی ممانعت کی احادیث
55۲۔طائفہ منصورہ کے بارے میں روایات:
60۳۔کیا طائفہ منصورہ اور فرقہ ناجیہ کے اوصاف میں تعارض اور تغایر ہے؟
67اہل بدعت اور کفار کا ان سے نفرت کرنا:
72۲۔الغرباء(اجنبی):
81۳۔اہل الحدیث:
83(۲)سلف اہل الحدیث کون ہیں؟
85صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین:
85تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
85تبع تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
87(۳)قابل توجہ بات؟
90(۴)اہل سنت والجماعت:
90۱۔اہل سنت والجماعت نام رکھنے کی وجہ:
92(۲)اھل السنۃ والجماعت ھی فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصورہ اور اہل الحدیث ہیں:
94(۳)اہلسنت والجماعت اور سلفیت:
97کیا صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے پاس علمی منہج تھا؟
116۲۔قرآن کے دلائل یا یونان کی منطق:
120صرف سلفی منہج ہی کیوں؟
141صحابہ و تابعین كا فہم سلف اورمنہج کو بطور حجت ماننا
Flag Counter