Maktaba Wahhabi

52 - 206
احادیثِ رسول سے (۸۲) الجمیل(خوبصورت) (۸۳) الجواد(بہت زیادہ سخی) (۸۴) الحکم(فیصلہ کرنے والا) (۸۵) الحی(زندہ ) (۸۶) الرب (پالنے والا) (۸۷) الرفیق(دوست) (۸۸) السبوح (پاک) (۸۹) السید(مالک) (۹۰) الشافی(شفاء دینے والا) (۹۱) الطیب(پاک) (۹۲) القابض (تنگی کرنے والا) (۹۳) الباسط (کشادگی کرنے والا) (۹۴) المتقد م (آگے کرنے والا) (۹۵) المؤخر(پیچھے کرنے والا) (۹۶) المحسن(احسان کرنے والا) (۹۷) المعطی(عطاکرنے والا) (۹۸) المنان (احسان کرنے والا) (۹۹) الوتر(ایک) بڑی تلاش اور جستجوکے بعد اللہ تعالیٰ کے یہ مبارک نام منتخب کیئے ہیں ۔ان میں سے (۸۱) نام قرآن مجید سے ،جبکہ (۱۸) سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل ہوئے ہیں۔ البتہ ہمیں اللہ تعالیٰ کے ان ناموں میں ’’الحفي‘‘ کو شامل کرنے میں کچھ تأمل ہے ، کیونکہ یہ قرآن مجید میں مقیداً وارد ہوا ہے:[ اِنَّہٗ كَانَ بِيْ حَفِيًّا۝۴۷ ][1] اسی طرح ’’المحسن ‘‘کو اسماء حسنی میں داخل کرنے میں بھی کچھ تردد ہے ،کیونکہ طبرانی کی جس روایت میں اس کا ذکر ہے ہم اس کے رجال پر مطلع نہیں ہوسکے ،اسے شیخ الاسلام ابن تیمیۃ رحمہ اللہ نے اسماء حسنیٰ میں ذکر کیا ہے۔
Flag Counter