Maktaba Wahhabi

نماز نفل کتاب و سنت کی روشنی میں

مؤلف: سعید بن علی بن وہف القحطانی

ناشر: مؤسسۃ الجریسی للتوزیع والاعلان الریاض

سال شائع: 2006ء

مترجم: حافظ محمد اسحاق زاہد

اور حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اتنا لمبا قیام فرمایا کہ آپ کے پاؤں مبارک پر ورم ہو گیا ، آپ سے کہا گیا کہ اللہ تعالی نے آپ کی اگلی پچھلی تمام خطائیں معاف کردی ہیں ، پھر بھی آپ اتنا لمبا قیام کرتے ہیں ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ( اَفَلاَ أَکُوْنُ عَبْدًا شَکُوْرًا ) ’’ کیا میں شکر گذا ربندہ نہ بنوں ؟ ‘‘ [البخاری : ۴۸۳۶ ، مسلم : ۲۸۱۹] 3. نماز نفل بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کی طاقت رکھنے کے باوجود نماز نفل بیٹھ کر پڑھی جا سکتی ہے، اورامام نووی رحمۃ اللہ علیہ کا کہنا ہے کہ اس پر علماء کا اجماع ہے ، [ شرح صحیح مسلم ۶/ ۲۵۵] ۔ اور یہ بھی درست ہے کہ نماز نفل کا کچھ حصہ کھڑے ہو کر اورکچھ حصہ بیٹھ کر ادا کیا جائے ، لیکن فرض نماز میں قیام فرض ہے ، جو شخص طاقت کے باوجود کھڑے ہو کر نماز نہ پڑھے اس کی نماز باطل ہے ۔ [ شرح صحیح مسلم ۶/ ۲۵۶ ، ۲۵۸ ] اور اس بارے میں احادیث ثابت ہیں ، چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کے بارے میں بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نو رکعات پڑھتے جن میں نمازوتر شامل ہوتی ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر لمبا قیام فرماتے اور پھر بیٹھ کر بھی لمبی نماز پڑھتے ، اور جب آپ کھڑے ہو کر قراء ت کرتے تو رکوع و سجود میں بھی قیام کی حالت سے جاتے، اور جب آپ بیٹھ کر قراء ت کرتے تو رکوع وسجود بھی بیٹھ کر کرتے ۔۔۔ [ مسلم : ۷۳۰] اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی بیان فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی رات
x
صفحہعنوان
3مقدمہ
51. نفل کا مفہوم :
52. نماز نفل کے فضائل
113. نماز نفل بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے
144. حالتِ سفر میں سواری پر نفل نماز پڑھنے کا جواز ، چاہے سفر لمبا ہو یا مختصر
175. نماز نفل اپنے گھر میں پڑھنا افضل ہے
176. اللہ تعالی کے نزدیک سب سے محبوب نفلی عبادت وہ ہے جو ہمیشہ کی جائے
217. نماز نفل کبھی کبھی جماعت کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے
258. نماز نفل کی اقسام
25پہلی قسم : دائمی سنتیں
251. فرائض کے ساتھ مؤکدہ سنتیں
282. فرض نمازوں کی مؤکدہ اور غیر مؤکدہ سنتوں کی تفصیل
403. فرائض کی سنتوں کا وقت
404. سنتوں کی قضا
425. فرض نماز اور سنتوں کے درمیان مسجد سے نکل کریا کلام کے ذریعے فاصلہ کرنا
446. فرض نماز کی اقامت کے بعد سنتوں کو چھوڑ دینا چاہئیے
487. فجر کی سنتوں اور وتر کے علاوہ باقی سنتوں کو بحالتِ سفر چھوڑ دینا سنت ہے
50دائمی سنتوں میں دوسری قسم نمازِ وتر ہے
501. وتر سنتِ مؤکدہ ہے ،
532. وتر کی فضیلت :
553. نمازِ وتر کا وقت :
624. نماز وتر کی اقسام اور اس کی رکعات کی تعداد
695. نمازِ وتر میں قراء ت
716. قنوتِ وتر
727. دعائے قنوت رکوع سے پہلے اور اس کے بعد پڑھی جا سکتی ہے
758. دعائے قنوت میں ہاتھ اٹھانا اور مقتدیوں کا آمین کہنا
769. نمازِ وتر رات کی آخری نماز
7710. نمازِ وتر سے سلام پھیرنے کے بعد دعا
7711. ایک رات میں دو وتر نہیں ہیں
7812. وتر کیلئے گھر والوں کو بیدار کرنا مشروع ہے
7913. وتر فوت ہو جائے تو اسے قضا کرنا چاہئیے
8014. فرض نمازوں میں قنوتِ نازلہ
873. دائمی سنتوں میں تیسری قسم نمازِ چاشت ہے
871. نمازِ چاشت سنتِ مؤکدہ ہے
902. نمازِ چاشت کی فضیلت
933. نمازِ چاشت کا وقت
934. نمازِ چاشت کی کم از کم رکعات دو ہیں
95دوسری قسم : نمازِ نفل کی دوسری قسم وہ نماز ہے جس کیلئے جماعت مشروع کی گئی ہے
951. تروایح کا مفہوم :
962. نمازِ تروایح سنتِ مؤکدہ ہے
973. حدیثِ مذکور میں نمازِ تروایح کی بڑی فضیلت ذکر کی گئی ہے
974. نمازِ تراویح اور قیامِ رمضان کیلئے جماعت مشروع ہے
1015. آخری عشرے میں قیامِ رمضان کا خصوصی اہتمام کرنا چاہئیے
1026. نماز تروایح کا وقت
1027. رکعاتِ تروایح کی تعداد
104تیسری قسم : نماز نفل کی تیسری قسم عمومی نفل نماز ہے ،
104(۱) نماز تہجد 1. تہجد کا مفہوم :
1042. نمازِ تہجد سنت مؤکدہ ہے
1063. رات کے قیام کی فضیلت انتہائی عظیم ہے کیونکہ :
1134. قیام اللیل کا سب سے افضل وقت رات کاآخری تہائی حصہ ہے
1165. رکعاتِ قیام اللیل کی تعداد
1176. قیام اللیل کے آداب
1417. قیام اللیل کیلئے معاون اسباب
149(۲) عمومی نفل نماز کی دوسری قسم دن اور رات کی عام نفل نماز ہے
151چوتھی قسم : نماز نفل کی چوتھی قسم وہ نمازیں ہیں جو کسی سبب کی بناء پر مشروع کی گئیں ہیں ۔ (۱) تحیۃ المسجد
153(۳) وضو کے بعد نماز
156(۲) سفر سے واپسی پر مسجد میں دو رکعتیں پڑھنا
157(۴) نمازِ استخارہ
158(۵) صلاۃ التوبہ
159(۶) سجودِ تلاوت
170(۷) سجدۂ شکر
172نمازِ نفل کے ممنوعہ اوقات
1721. ممنوعہ اوقات
1762. ممنوعہ اوقات میں سببی نمازیں
Flag Counter