Maktaba Wahhabi

نماز نفل کتاب و سنت کی روشنی میں

مؤلف: سعید بن علی بن وہف القحطانی

ناشر: مؤسسۃ الجریسی للتوزیع والاعلان الریاض

سال شائع: 2006ء

مترجم: حافظ محمد اسحاق زاہد

تشریف لائے ، اور اس میں سے کچھ کھایا ، پھر فرمایا : ( قُوْمُوْا فَأُصَلِّیَ لَکَُمْ ) ’’کھڑے ہو جاؤ ، میں تمہیں نماز پڑھاؤں ۔‘‘حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ، میں نے ایک چٹائی بچھائی جو کہ طویل عرصے سے پڑی سیاہ ہو چکی تھی ، میں نے اس پر پانی بہایا ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر کھڑے ہو گئے ، میں اور ایک یتیم ( ہم دونوں ) نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف بنائی ، اور بوڑھی دادی جان ہمارے پیچھے کھڑی ہو گئیں ، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دو رکعات پڑھائیں اور پھر چلے گئے ۔ [البخاری : ۳۸۰ ، مسلم : ۶۵۸ ] اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کی ایک اور روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھر تشریف لائے ، گھر میں صرف وہ ، ان کی والدہ اور حضرت ام حرام رضی اللہ عنہا ( حضرت انس رضی اللہ عنہ کی خالہ ) تھیں ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (قُوْمُوْا فَأُصَلِّیَ بِکُم) ’’ کھڑے ہو جاؤ ، تاکہ میں تمہیں نماز پڑھاؤں ‘‘ جبکہ وہ کسی فرض نماز کا وقت نہ تھا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو اپنی دائیں جانب کھڑا کیا ، اور خاتون کو اپنے پیچھے ، اور انہیں نماز پڑھائی ۔ [البخاری : ۳۸۰ ، مسلم : ۶۶۰ ] اور حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ اپنی قوم کو نماز پڑھایا کرتے تھے ، پھر ان کی نظر کمزور پڑ گئی ، اور اچانک بارشیں آئیں اور ان کے اور ان کی قوم کے درمیان ایک وادی حائل ہو گئی جسے عبور کرنا ان کیلئے مشکل ہو گیا ، چنانچہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے گھر تشریف لائیں اور ان کے گھر کے کسی کونے میں نماز پڑھیں تاکہ وہ اسی جگہ کو اپنی مستقل جائے نماز بنا لیں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تشریف لے گئے ، اور ابھی گھر میں بیٹھے ہی تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( أَیْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّیَ مِنْ بَیْتِکَ ؟ ) ’’تم اپنے گھر میں کہاں یہ چاہتے ہو
x
صفحہعنوان
3مقدمہ
51. نفل کا مفہوم :
52. نماز نفل کے فضائل
113. نماز نفل بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے
144. حالتِ سفر میں سواری پر نفل نماز پڑھنے کا جواز ، چاہے سفر لمبا ہو یا مختصر
175. نماز نفل اپنے گھر میں پڑھنا افضل ہے
176. اللہ تعالی کے نزدیک سب سے محبوب نفلی عبادت وہ ہے جو ہمیشہ کی جائے
217. نماز نفل کبھی کبھی جماعت کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے
258. نماز نفل کی اقسام
25پہلی قسم : دائمی سنتیں
251. فرائض کے ساتھ مؤکدہ سنتیں
282. فرض نمازوں کی مؤکدہ اور غیر مؤکدہ سنتوں کی تفصیل
403. فرائض کی سنتوں کا وقت
404. سنتوں کی قضا
425. فرض نماز اور سنتوں کے درمیان مسجد سے نکل کریا کلام کے ذریعے فاصلہ کرنا
446. فرض نماز کی اقامت کے بعد سنتوں کو چھوڑ دینا چاہئیے
487. فجر کی سنتوں اور وتر کے علاوہ باقی سنتوں کو بحالتِ سفر چھوڑ دینا سنت ہے
50دائمی سنتوں میں دوسری قسم نمازِ وتر ہے
501. وتر سنتِ مؤکدہ ہے ،
532. وتر کی فضیلت :
553. نمازِ وتر کا وقت :
624. نماز وتر کی اقسام اور اس کی رکعات کی تعداد
695. نمازِ وتر میں قراء ت
716. قنوتِ وتر
727. دعائے قنوت رکوع سے پہلے اور اس کے بعد پڑھی جا سکتی ہے
758. دعائے قنوت میں ہاتھ اٹھانا اور مقتدیوں کا آمین کہنا
769. نمازِ وتر رات کی آخری نماز
7710. نمازِ وتر سے سلام پھیرنے کے بعد دعا
7711. ایک رات میں دو وتر نہیں ہیں
7812. وتر کیلئے گھر والوں کو بیدار کرنا مشروع ہے
7913. وتر فوت ہو جائے تو اسے قضا کرنا چاہئیے
8014. فرض نمازوں میں قنوتِ نازلہ
873. دائمی سنتوں میں تیسری قسم نمازِ چاشت ہے
871. نمازِ چاشت سنتِ مؤکدہ ہے
902. نمازِ چاشت کی فضیلت
933. نمازِ چاشت کا وقت
934. نمازِ چاشت کی کم از کم رکعات دو ہیں
95دوسری قسم : نمازِ نفل کی دوسری قسم وہ نماز ہے جس کیلئے جماعت مشروع کی گئی ہے
951. تروایح کا مفہوم :
962. نمازِ تروایح سنتِ مؤکدہ ہے
973. حدیثِ مذکور میں نمازِ تروایح کی بڑی فضیلت ذکر کی گئی ہے
974. نمازِ تراویح اور قیامِ رمضان کیلئے جماعت مشروع ہے
1015. آخری عشرے میں قیامِ رمضان کا خصوصی اہتمام کرنا چاہئیے
1026. نماز تروایح کا وقت
1027. رکعاتِ تروایح کی تعداد
104تیسری قسم : نماز نفل کی تیسری قسم عمومی نفل نماز ہے ،
104(۱) نماز تہجد 1. تہجد کا مفہوم :
1042. نمازِ تہجد سنت مؤکدہ ہے
1063. رات کے قیام کی فضیلت انتہائی عظیم ہے کیونکہ :
1134. قیام اللیل کا سب سے افضل وقت رات کاآخری تہائی حصہ ہے
1165. رکعاتِ قیام اللیل کی تعداد
1176. قیام اللیل کے آداب
1417. قیام اللیل کیلئے معاون اسباب
149(۲) عمومی نفل نماز کی دوسری قسم دن اور رات کی عام نفل نماز ہے
151چوتھی قسم : نماز نفل کی چوتھی قسم وہ نمازیں ہیں جو کسی سبب کی بناء پر مشروع کی گئیں ہیں ۔ (۱) تحیۃ المسجد
153(۳) وضو کے بعد نماز
156(۲) سفر سے واپسی پر مسجد میں دو رکعتیں پڑھنا
157(۴) نمازِ استخارہ
158(۵) صلاۃ التوبہ
159(۶) سجودِ تلاوت
170(۷) سجدۂ شکر
172نمازِ نفل کے ممنوعہ اوقات
1721. ممنوعہ اوقات
1762. ممنوعہ اوقات میں سببی نمازیں
Flag Counter