Maktaba Wahhabi

نماز نفل کتاب و سنت کی روشنی میں

مؤلف: سعید بن علی بن وہف القحطانی

ناشر: مؤسسۃ الجریسی للتوزیع والاعلان الریاض

سال شائع: 2006ء

مترجم: حافظ محمد اسحاق زاہد

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل ذکر کیا گیا ہے ، اور امام ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ نے ذکر کیا ہے کہ انہوں نے اپنے استاذ امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ سے سنا تھا کہ اگر کوئی شخص مسجد میں نماز پڑھے تو وہ چار رکعات پڑھے ، اور اگر وہ گھر میں جا کر پڑھے تو دو رکعتیں پڑھے ، پھر ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ نے کہا : اور احادیث بھی اسی بات پر دلالت کرتی ہیں ، اور ابو داؤد نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ وہ جب مسجد میں نماز پڑھتے تو چار رکعتیں پڑھتے ، اور جب گھر جا کر پڑھتے تو صرف دو رکعتیں پڑھتے ۔ [أبو داؤد : ۱۱۳۰۔ وصححہ الألبانی ] ۔ [ زاد المعاد : ۱/۴۴۰] اور امام صنعانی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں : چار رکعات پڑھنا دو رکعات پڑھنے سے افضل ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا حکم دیا ہے ۔ [ سبل السلام : ۳/ ۱۸۱ ] اور میں نے اپنے استاذ امام عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز رحمۃ اللہ علیہ سے سنا تھا کہ اس مسئلے میں اہل علم کا اختلاف ہے ، چنانچہ ان میں سے بعض نے تمام روایات کو جمع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مسجد میں نماز پڑھے تو چار رکعات پڑھے ، اور اگر گھر میں جا کر پڑھے تو صرف دو رکعات پڑھے ، اور بعض علماء اس بات کے قائل ہیں کہ جمعہ کے بعدنمازِ سنت کی کم از کم مقدار دو رکعات اور زیادہ سے زیادہ چار رکعات ہے ، چاہے کوئی مسجد میں پڑھے یا گھر میں ، اور یہی قول زیادہ صحیح معلوم ہوتا ہے ، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ، فعل پر مقدم ہے ، اورچار رکعات پڑھنا ہی افضل ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار ہی پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔ [ یہ بات انہوں نے بلوغ المرام کی حدیث نمبر ۴۸۴ کی شرح کرتے ہوئے بیان کی ] اور جہاں تک جمعہ سے پہلے نفل نماز کا تعلق ہے تو اس کی مقدار مقرر نہیں کی گئی ، جیسا
x
صفحہعنوان
3مقدمہ
51. نفل کا مفہوم :
52. نماز نفل کے فضائل
113. نماز نفل بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے
144. حالتِ سفر میں سواری پر نفل نماز پڑھنے کا جواز ، چاہے سفر لمبا ہو یا مختصر
175. نماز نفل اپنے گھر میں پڑھنا افضل ہے
176. اللہ تعالی کے نزدیک سب سے محبوب نفلی عبادت وہ ہے جو ہمیشہ کی جائے
217. نماز نفل کبھی کبھی جماعت کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے
258. نماز نفل کی اقسام
25پہلی قسم : دائمی سنتیں
251. فرائض کے ساتھ مؤکدہ سنتیں
282. فرض نمازوں کی مؤکدہ اور غیر مؤکدہ سنتوں کی تفصیل
403. فرائض کی سنتوں کا وقت
404. سنتوں کی قضا
425. فرض نماز اور سنتوں کے درمیان مسجد سے نکل کریا کلام کے ذریعے فاصلہ کرنا
446. فرض نماز کی اقامت کے بعد سنتوں کو چھوڑ دینا چاہئیے
487. فجر کی سنتوں اور وتر کے علاوہ باقی سنتوں کو بحالتِ سفر چھوڑ دینا سنت ہے
50دائمی سنتوں میں دوسری قسم نمازِ وتر ہے
501. وتر سنتِ مؤکدہ ہے ،
532. وتر کی فضیلت :
553. نمازِ وتر کا وقت :
624. نماز وتر کی اقسام اور اس کی رکعات کی تعداد
695. نمازِ وتر میں قراء ت
716. قنوتِ وتر
727. دعائے قنوت رکوع سے پہلے اور اس کے بعد پڑھی جا سکتی ہے
758. دعائے قنوت میں ہاتھ اٹھانا اور مقتدیوں کا آمین کہنا
769. نمازِ وتر رات کی آخری نماز
7710. نمازِ وتر سے سلام پھیرنے کے بعد دعا
7711. ایک رات میں دو وتر نہیں ہیں
7812. وتر کیلئے گھر والوں کو بیدار کرنا مشروع ہے
7913. وتر فوت ہو جائے تو اسے قضا کرنا چاہئیے
8014. فرض نمازوں میں قنوتِ نازلہ
873. دائمی سنتوں میں تیسری قسم نمازِ چاشت ہے
871. نمازِ چاشت سنتِ مؤکدہ ہے
902. نمازِ چاشت کی فضیلت
933. نمازِ چاشت کا وقت
934. نمازِ چاشت کی کم از کم رکعات دو ہیں
95دوسری قسم : نمازِ نفل کی دوسری قسم وہ نماز ہے جس کیلئے جماعت مشروع کی گئی ہے
951. تروایح کا مفہوم :
962. نمازِ تروایح سنتِ مؤکدہ ہے
973. حدیثِ مذکور میں نمازِ تروایح کی بڑی فضیلت ذکر کی گئی ہے
974. نمازِ تراویح اور قیامِ رمضان کیلئے جماعت مشروع ہے
1015. آخری عشرے میں قیامِ رمضان کا خصوصی اہتمام کرنا چاہئیے
1026. نماز تروایح کا وقت
1027. رکعاتِ تروایح کی تعداد
104تیسری قسم : نماز نفل کی تیسری قسم عمومی نفل نماز ہے ،
104(۱) نماز تہجد 1. تہجد کا مفہوم :
1042. نمازِ تہجد سنت مؤکدہ ہے
1063. رات کے قیام کی فضیلت انتہائی عظیم ہے کیونکہ :
1134. قیام اللیل کا سب سے افضل وقت رات کاآخری تہائی حصہ ہے
1165. رکعاتِ قیام اللیل کی تعداد
1176. قیام اللیل کے آداب
1417. قیام اللیل کیلئے معاون اسباب
149(۲) عمومی نفل نماز کی دوسری قسم دن اور رات کی عام نفل نماز ہے
151چوتھی قسم : نماز نفل کی چوتھی قسم وہ نمازیں ہیں جو کسی سبب کی بناء پر مشروع کی گئیں ہیں ۔ (۱) تحیۃ المسجد
153(۳) وضو کے بعد نماز
156(۲) سفر سے واپسی پر مسجد میں دو رکعتیں پڑھنا
157(۴) نمازِ استخارہ
158(۵) صلاۃ التوبہ
159(۶) سجودِ تلاوت
170(۷) سجدۂ شکر
172نمازِ نفل کے ممنوعہ اوقات
1721. ممنوعہ اوقات
1762. ممنوعہ اوقات میں سببی نمازیں
Flag Counter