Maktaba Wahhabi

جنازے کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1997

مختصر اصطلاحات حدیث حدیث: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ’’قولی حدیث آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاعمل ’’فعلی حدث ‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت ’’تقریری حدیث ‘‘کہلاتی ہے ۔ مرفوع: جس حدیث میں صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لے کر حدیث بیان کرے مرفوع کہلاتی ہے۔ موقوف : جس حدیث میں صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لئے بغیر حدیث بیان کرے یا اپنے خیال کا اظہار کرے موقوف کہلاتی ہے ۔ آحاد: جس حدیث کے راوی تعداد میں متواتر حدیث کے راویوں سے کم ہوں آحاد کہلاتی ہے۔ آحاد کی تین قسمیں ہیں متواتر: جس حدیث کے راوی ہر زمانے میں اتنے ہوں جن کا جھوٹ پر اکٹھے ہونا ممکن نہ ہو، متواتر کہلاتی ہے ۔ مقبول: جس حدیث کے راویوں کی دیانت اور سچائی تسلیم ہو مقبول کہلاتی ہے ۔ غیر مقبول: جس حدیث کے راویوں کی دیانت اور سچائی مشتبہ ہو غیر مقبول کہلاتی ہے ۔ حسن: جس حدیث کےراوی صحیح حدیث کے راویوں کی نسبت حافظے میں کم ہوں باقی شرائط وہی ہوں، حسن کہلاتی ہے۔ صحیح: جس حدیث کے راوی ثقہ ،پرہیزگار اور قابل اعتبار حافظہ کے مالک ہوں اور سند متصل ہو، صحیح کہلاتی ہے ۔ درجہ 1: جسےبخاری اورمسلم دونوں نےروایت کیا ہو ( متفق علیہ ) درجہ 2: جسے صرف بخاری نے روایت کیا ہو ۔ درجہ3: جسے صرف مسلم نے روایت کیا ہو درجہ4: جسے بخاری اورمسلم کی شرائط کے مطابق کسی دوسرےمحث نے روایت کیا ہو ۔ درجہ5: جسے صرف بخاری کی شرائط کے مطابق کسی دوسرے محدث نے روایت کیا ہو ۔ درجہ6: جسے صرف مسلم کی شرائط کے مطابق کسی دوسرے محدث نے روایت کیا ہو ۔ درجہ7: جسے بخاری اورمسلم کے علاہو دوسرے محدثین نے صحیح سمجھا ۔ ضعف منقطع : جس حدیث کاایک یا ایک سے زیادہ راوی مختلف مقامات سے ساقط ہوں مرسل: جس حدیث کا راوی آخر سند سےساقط ہو یعنی تابعی کےبعد صحابی کانام نہ ہو ۔ معضل : جس حدیث کے دو یا دو سے زائد راوی اکٹھے سند کے درمیان سے منقطع ہوں۔ موضوع : جس حدیث کے راوی کاحدیث کے معاملے میں جھوٹ بولنا ثابت ہو۔ متروک : جس حدیث کے راوی پر صرف جھوٹ کی تہمت ، لیکن حدیث کے معاملہ میں جھوت ثابت نہ ہو ۔ شاذ : ایک ثقہ راوی اپنے سےزیادہ ثقہ راوی اور ضابط کی مخالفت کرے ۔ منکر : جس حدیث کا راوی وہمی یا فاسق یا بدعتی ہو ۔ اصطلاحات کتب 1۔صحاح ستہ : حدیث کی چھ کتب بخاری، وسلم ، ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ کو غلبہ صحت کی بنیاد پر صحاح ستہ کہا جاتا ہے ۔ 2۔جامع : جس حدیث میں اسلام کے متعلق تمام مباحث عقائد، احکام ، تفسیر ، جنت ، دوزخ وغیرہ موجود ہوں جامع کہلاتی ہے ۔ 3۔سنن : جس کتاب میں صرف احکامات کے متعلق احادیث جمع کی گئی ہوں سنن کہلاتی ہیں مثلاً سنن ابی داؤد ۔ 4۔مسند : جس کتاب میں ترتیب وارہر صحابی کی احادیث یک جا کر دی گئیں ہوں مسند کہلاتی ہیں مثلاً سنن ابی داؤد ۔ 5۔مستخرج : جس کتاب میں ایک کتاب کی احادیث کسی دوسری سند سے روایت کی جائیں مستخرج کہلاتی ہیں مثلاً مستخرج الاسماعیلی علی البخاری ۔ 6۔مستدرک : جس کتاب میں ایک محدث کی قائم کردہ شرائط کےمطابق وہ احادیث جمع کی جائیں جو اس محدث نےاپنی کتاب میں درج نہ کی ہوں مستدرک کہلاتی ہے مثلاً مستدرک حاکم ۔ 7۔اربعین : جس کتاب میں چالیس احادیث جمع کی گئی ہوں اربعین کہلاتی ہے مثلاً اربعین نووی ۔
x
صفحہعنوان
4بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
14بیماری سے پہلے
15بیماری اور بیمار پرسی کے مسائل
29موت اور میت کے مسائل
41تعزیت کے مسائل
45غسل میت کے مسائل
49کفن کے مسائل
53جنازہ کے مسائل
57نماز ِجنازہ کے مسائل
65تدفین کے مسائل
76زیارت قبور کے مسائل
97ایصالِ ثواب کے مسائل
Flag Counter