Maktaba Wahhabi

جنازے کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1997

قَـبـْــــلَ الْمَــــرَضِ بیماری سے پہلے مسئلہ 1 صحت کو بیماری سے پہلے اور زندگی کو موت سے پہلے غنیمت جاننا چاہئے۔ عَنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : اَخَذَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم بِمَنْکِبِیْ فَقَالَ : ((کُنْ فِی الدُّنْیَا کَأَنَّکَ غَرِیْبٌ اَوْ عَابِرُ سَبِیْلٍ )) وَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا یَقُوْلُ : إِذَا أَمْسَیْتَ فَلاَ تَنْتَظِرِ الصَّبَاحَ وَ إِذَا أَصْبَحْتَ فَلاَ تَنْتَظِرِ الْمَسَائَ وَ خُذْ مِنْ صِحَّتِکَ لِمَرَضِکَ وَ مِنْ حَیَاتِکَ لِمَوْتِکَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا کندھا پکڑا اور فرمایا ’’عبداللہ ! دنیا میں مسافر یا راہ چلنے والے کی طرح زندگی گزارو۔‘‘ چنانچہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے ’’اگر شام کرلو ، تو صبح کا انتظار نہ کرو اور اگر صبح کر لو تو شام کا انتظار نہ کر واور صحت کو بیماری سے پہلے اورزندگی کو موت سے پہلے غنیمت جانو۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((نِعْمَتَانِ مَغْبُوْنٌ فِیْہِمَا کَثِیْرٌ مِنَ النَّاسِ أَلصِّحَّۃُ وَالْفَرَاغُ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [2] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’صحت اور فراغت دو ایسی نعمتیں ہیں جن کے معاملے میں اکثر لوگ خسارے میں ہیں۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
x
صفحہعنوان
4بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
14بیماری سے پہلے
15بیماری اور بیمار پرسی کے مسائل
29موت اور میت کے مسائل
41تعزیت کے مسائل
45غسل میت کے مسائل
49کفن کے مسائل
53جنازہ کے مسائل
57نماز ِجنازہ کے مسائل
65تدفین کے مسائل
76زیارت قبور کے مسائل
97ایصالِ ثواب کے مسائل
Flag Counter