Maktaba Wahhabi

جنازے کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1997

پلایا ، کیا تجھے معلوم نہ تھا کہ اگرتو اسے پانی پلاتا تو اس کا ثواب مجھ سے پالیتا۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 3 مریض کی عیادت کا ثواب ۔ عَنْ عَلِیٍّ رضي اللّٰه عنه قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((یَقُوْلُ مَنْ أَتٰی أَخَاہُ الْمُسْلِمَ عَائِدًا مَشٰی فِیْ خَرَافَۃِ الْجَنَّۃِ حَتّٰی یَجْلِسَ فَإِذَا جَلَسَ غَمَرَتْہُ الرَّحْمَۃُ فَإِنْ کَانَ غُدْوَۃً صَلّٰی عَلَیْہِ سَبْعُوْنَ اَلْفَ مَلَکٍ حَتّٰی یَمْسِیَ وَ اِنْ کَانَ مَسَائً صَلّٰی عَلَیْہِ سَبْعُوْنَ اَلْفَ مَلَکٍ حَتّٰی یُصْبِحَ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَابْنُ مَاجَۃَ وَالتِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے جب کوئی مسلمان اپنے بھائی کی عیادت کے لئے آتا ہے ، تو اس کے پاس پہنچنے تک مسلسل جنت کے راستے پر چلتا رہتا ہے ۔ پھر جب بیٹھتا ہے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے ۔ اگر (عیادت کا وقت) صبح کا ہو تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے دعا کرتے ہیں ، اگر شام کا وقت ہو تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں۔اسے احمد ، ابن ماجہ اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 4 غیر مسلم کی عیادت کرنا جائز ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ غُلاَمًا لِیَہُوْدٍ کَانَ یَخْدُمُ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَمَرِضَ فَأَتَاہُ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَعُوْدُہٗ فَقَالَ ((أَسْلِمْ)) فَأَسْلَمَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیّ[2] حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی لڑکا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا ، وہ بیمار ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے (دوران عیادت) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کہا ’’مسلمان ہوجا۔‘‘ تو وہ مسلمان ہوگیا۔اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ5 بیمار کی عیادت کے وقت درج ذیل الفاظ سات مرتبہ کہنے مسنون ہیں۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((مَنْ عَادَ مَرِیْضًا لَمْ یَحْضُرْ اَجَلُہٗ ، فَقَالَ عِنْدَہٗ سَبْعَ مِرَارٍ : أَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَشْفِیَکَ ، اِلاَّ عَافَاہُ اللّٰہُ مِنْ ذٰلِکَ الْمَرَضِ ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[3] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب کوئی
x
صفحہعنوان
4بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
14بیماری سے پہلے
15بیماری اور بیمار پرسی کے مسائل
29موت اور میت کے مسائل
41تعزیت کے مسائل
45غسل میت کے مسائل
49کفن کے مسائل
53جنازہ کے مسائل
57نماز ِجنازہ کے مسائل
65تدفین کے مسائل
76زیارت قبور کے مسائل
97ایصالِ ثواب کے مسائل
Flag Counter