Maktaba Wahhabi

جنازے کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1997

عَنْ اُسَامَۃِ بْنِ شَرِیْکٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَتِ الْأَعْرَابُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم أَلاَ نَتَدَاوٰی؟ قَالَ ((نَعَمْ یَا عِبَادَ اللّٰہِ تَدَاوَوْا فَإِنَّ اللّٰہَ لَمْ یَضَعْ دَائً اِلاَّ وَضَعَ لَہٗ شَفَائً أَوْ قَالَ دَوَائً إِلاَّ دَائً وَّاحِدًا)) قَالُوْا : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَ مَا ہُوَ؟ قَالَ ((أَلْہَرَمُ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [1] (صحیح) حضرت اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بعض بدوؤں نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم علاج کروائیں ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ہاں ! اللہ کے بندوعلاج کراؤ، اللہ نے کوئی ایسی بیماری پیدا نہیں فرمائی جس کی شفایا فرمایا دوا نہ ہو، سوائے ایک بیماری کے ۔‘‘ لوگوں نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کیا ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’بڑھاپا۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((عَنِ الدَّوَائِ الْخَبِیْثِ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَ اَبُوْدَاؤٗدَ وَالتِّرْمِذِیُّ وَابْنُ مَاجَۃ[2] (صحیح) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علاج کے لئے حرام چیزیں استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے۔‘‘ اسے احمد ، ابوداؤد، ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ عُثْمَانَ رضی اللّٰه عنہ أَنَّ طَبِیْبًا سَأَلَ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم عَنْ ضِفْدَعٍ یَجْعَلُہَا فِیْ دَوَائٍ فَنَہَاہُ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم ((عَنْ قَتْلِہَا)) ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[3] (صحیح) حضرت عبدالرحمن بن عثمان رضی اللہ عنہ سے ر وایت ہے کہ ایک طبیب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مینڈک کو دوا میں استعمال کرنے کا مسئلہ پوچھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مارنے (اور دوا میں ڈالنے سے) منع فرمایا۔ اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ عَنْ طَارِقِ بْنِ سُوَیْدِ الْجَعْفِیَّ أَنَّہٗ سَأَلَ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم عَنِ الْخَمْرِ فَنَہَاہُ أَوْ کَرِہَ اَنْ یَصْنَعَہَا فَقَالَ : اِنَّمَا أَصْنَعُہَا لِلدَّوَائِ ، فَقَالَ ((اِنَّہٗ لَیْسَ بِدَوَائٍ وَ لٰکِنَّہٗ دَائٌ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[4] حضرت طارق بن سوید جعفی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے بارہ میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے استعمال سے منع فرمایا ، اس کا بنانا ناپسند فرمایا ۔ حضرت طارق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ’’ میں دوا تیار کرنے کے لئے شراب بناتا ہوں ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’شراب دوانہیں بلکہ بیماری ہے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 12 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بخار کا علاج ٹھنڈے پانی سے کرنے کا حکم دیا ہے۔
x
صفحہعنوان
4بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
14بیماری سے پہلے
15بیماری اور بیمار پرسی کے مسائل
29موت اور میت کے مسائل
41تعزیت کے مسائل
45غسل میت کے مسائل
49کفن کے مسائل
53جنازہ کے مسائل
57نماز ِجنازہ کے مسائل
65تدفین کے مسائل
76زیارت قبور کے مسائل
97ایصالِ ثواب کے مسائل
Flag Counter