Maktaba Wahhabi

جنازے کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1997

مسئلہ 19 کلونجی بہت سی بیماریوں کا علاج ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضي اللّٰه عنه اَنَّہٗ سَمِعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ (( اِنَّ فِی الْحَبَّۃِ السَّوْدَائِ شِفَائً مِنْ کُلِّ دَائٍ اِلاَّ السَّامَ )) وَالسَّامُ اَلْمَوْتُ وَالْحَبَّۃُ السَّوْدَائُ اَلشُّوْنِیْزُ ۔ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ’’سیاہ دانے میں سام کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے۔‘‘ سام کا مطلب ’’موت ‘‘ ہے اور سیاہ دانہ سے مراد’’کلونجی‘‘ ہے۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ20 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زخم کا علاج کرنے کے لئے مہندی استعمال فرماتے تھے۔ عَنْ سَلْمٰی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا مَوْلاَۃُ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَتْ : کَانَ لاَ یُصِیْبُ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَرْحَۃٌ وَلاَ شَوْکَۃٌ اِلاَّ وَضَعَ عَلَیْہِ الْحَنَّائَ ۔ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [2] (حسن) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خادمہ حضرت سلمیٰ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب کبھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی زخم آتا یا کانٹا چبھتا تو اس پر مہندی لگاتے۔ اسے ابن ماجہ نے ر وایت کیا ہے۔ مسئلہ21 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پاؤں میں موچ کا علاج سینگی لگوا کر کیا۔ عَنْ جَابِرٍ رضي اللّٰه عنه اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم اِحْتَجَمَ عَلٰی وِرْکِہٖ مِنْ وَثْئٍ کَانَ بِہٖ ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[3] (صحیح) حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پاؤں میں موچ آنے کی وجہ سے کولہے پر سینگی لگوائی۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ22 بینائی تیز کرنے کے لئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سرخ سرمہ استعمال فرمایا کرتے تھے۔ عَنْ جَابِرٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ (( عَلَیْکُمْ بِالْأَثْمَدِ عِنْدَ النَّوْمِ فَإِنَّہٗ یَجْلُو الْبَصَرَ وَ یُنْبِتُ الشِّعْرَ )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[4] (صحیح) حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سرخ سرمہ رات کو سوتے وقت استعمال کیا کرو، اس سے بینائی تیز ہوتی ہے اور بال بڑھتے ہیں۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا
x
صفحہعنوان
4بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
14بیماری سے پہلے
15بیماری اور بیمار پرسی کے مسائل
29موت اور میت کے مسائل
41تعزیت کے مسائل
45غسل میت کے مسائل
49کفن کے مسائل
53جنازہ کے مسائل
57نماز ِجنازہ کے مسائل
65تدفین کے مسائل
76زیارت قبور کے مسائل
97ایصالِ ثواب کے مسائل
Flag Counter