Maktaba Wahhabi

جنازے کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1997

عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ (( یُغْفَرُ لِلشَّہِیْدِ کُلُّ ذَنْبٍ اِلاَّ الدَّیْنَ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قرض کے علاوہ شہید کے سارے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 57 اچانک موت مومن کے لئے رحمت اور غیر مومن کے لئے عذاب ہے۔ عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ خَالِدٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((مَوْتُ الْفُجَائَ ۃِ أَخْذَۃُ الْأَسَفِ)) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ [2] وَ زَادَ الْبَیْہَقِیُّ فِیْ شُعَبِ الْاِیْمَانِ وَرَزِیْنٌ فِیْ کِتَابِہٖ ((مَوْتُ الْفُجَائَ ۃِ اَخْذَۃُ اَسَفٍ لِلْکَافِرِ وَ رَحْمَۃٌ لِلْمُؤْمِنِ )) [3] حضرت عبید اللہ بن خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اچانک موت غضب ِ الٰہی کی پکڑ ہے۔‘‘ اسے ابوداؤد نے اور بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے اور رزین نے اپنی کتاب میں یہ اضافہ کیا ہے کہ ’’موت کا اچانک آنا ،کافر کے لئے غضب ِ الٰہی کی پکڑ ہے اور مومن کے لئے باعث رحمت ہے۔‘‘ مسئلہ 58 بری موت سے پناہ مانگنا مسنون ہے۔ عَنْ اَبِی الْیَسَرِرضي اللّٰه عنه اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ یَدْعُوْ فَیَقُوْلُ ((أَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْہَرَمِ وَالتَّرَدِّیْ وَالْہَدَمِ وَالْغَمِّ وَالْحَرِیْقِ وَالْغَرَقِ وَ اَعُوْذُبِکَ اَنْ یَتَخَبَّطَنِی الشَّیْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَ أَنْ اقْتَلَ فِیْ سَبِیْلِکَ مُدْبِرًا وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ اَنْ اَمُوْتُ لَدِیْغًا)) رَوَاہُ النِّسَائِیّ[4] (صحیح) حضرت ابوالیسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے’’یا اللہ! بڑھاپے کی عمر میں مرنے اور بلندی سے گر کر مرنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، کسی چیز کے اپنے اوپر گرنے سے واقع ہونے والی موت اور غم سے آنے والی موت سے تیری پناہ مانگتاہوں، نیز آگ میں جل کرمرنے اور پانی میں ڈوب کر مرنے سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں، نیز مرتے وقت شیطان کے کسی بھی حملے سے پناہ مانگتا ہوں، تیری راہ میں (جہاد کرتے وقت) پشت دے کر مرنے سے پناہ مانگتا ہوں ، زہریلے جانور کے کاٹنے سے آنے والی موت سے بھی پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 59 خود کشی کرنے والا ہمیشہ جہنم میں رہے گا۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضي اللّٰه عنه عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((مَنْ تَرَدّٰی مِنْ جَبَلٍ فَقَتَلَ نَفْسَہٗ فَہُوَ فِیْ نَارِ
x
صفحہعنوان
4بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
14بیماری سے پہلے
15بیماری اور بیمار پرسی کے مسائل
29موت اور میت کے مسائل
41تعزیت کے مسائل
45غسل میت کے مسائل
49کفن کے مسائل
53جنازہ کے مسائل
57نماز ِجنازہ کے مسائل
65تدفین کے مسائل
76زیارت قبور کے مسائل
97ایصالِ ثواب کے مسائل
Flag Counter