وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر98کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔جنازے کے متعلق وہ امور جو سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں1 جنازے پر پھول ڈالنا یا کوئی دوسری زیب و زینت کرنا۔2 جنازے کے اوپر نقش و نگار والی مزین چادر ڈالنا۔3 سبز رنگ کی چادر پر کلمہ طیبہ یا دوسری قرآنی آیات وغیرہ لکھ کر جنازے پر ڈالنا۔4 گھر سے جنازہ نکالتے وقت صدقہ اور خیرات کا اہتمام کرنا۔5 جنازے کو نیک لوگوں کی قبروں کا طواف کروانا۔6 یہ عقیدہ رکھنا کہ نیک آدمی کا جنازہ ہلکا ہوتا ہے اور گنہگار کا جنازہ بھاری ہوتا ہے۔7 جنازہ لے جانے سے قبل قرآن مجید کے اڑھائی پارے تلاوت کرنا۔