Maktaba Wahhabi

جنازے کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1997

عَنْ جَابِرٍرضی اللّٰه عنہ قَالَ : نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اَنْ یُبْنٰی عَلَی الْقَبْرِ اَوْ یُزَادَ عَلَیْہِ اَوْ یُجَصَّصَ عَلَیْہِ )) رَوَاہُ النِّسَائِیّ[1] (صحیح) حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ’’قبر پر عمارت بنانے ، اس کو اونچا کرنے اور اسے پختہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔‘‘ اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اَنْ یُجَصَّصَ الْقَبْرُ وَ اَنْ یُقْعَدَ عَلَیْہِ وَ اَنْ یُبْنٰی عَلَیْہِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے’’ ہمیں قبر پکی بنانے ، قبروں پر (مستقل مجاور بن کر یا حصول برکت کے لئے وقتی طور پر) بیٹھنے سے اور قبروں پرعمارت تعمیر کرنے سے منع فرمایا ہے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اَنْ تُجَصَّصَ الْقُبُوْرُ وَ اَنْ یَکْتُبَ عَلَیْہَا وَ اَنْ یُبْنٰی عَلَیْہَا وَ اَنْ تُؤْطَأَ ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[3] (صحیح) حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ’’قبریں پکی بنانے ، قبروں پر کچھ لکھنے ، قبروں پر تعمیر کرنے اور قبروں کی بے حرمتی کرنے سے منع فرمایا ہے۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 168 قبر پر علامت کے طور پر پتھر وغیرہ رکھنا درست ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم اَعْلَمْ قَبْرَ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُوْنٍص بِصَخْرَۃٍ۔ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [4] حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی قبر پر علامت کے طور پر ایک پتھر نصب فرمایا ۔ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 169 قبر تیار کرنے کے بعد اس پر پانی چھڑکنا درست ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : رُشَّ قَبْرُ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم وَ کَانَ الَّذِیْ رَشَّ الْمَائَ عَلٰی قَبْرِہٖ بِلاَلُ بْنُ رِبَاحٍ رضی اللّٰه عنہ بِقِرْبَۃٍ بَدَأَ مِنْ قِبَلِ رَأْسِہٖ حَتّٰی انْتَہٰی اِلٰی رِجْلَیْہِ ۔ رَوَاہُ الْبَیْہَقِیُّ[5] حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر پانی چھڑکا گیا اور پانی چھڑکنے والے حضرت بلال بن رباح رضی اللہ عنہ تھے ، جنہوں نے ایک مشکیزہ کے ساتھ سر کی طرف سے پانی چھڑکنا شروع کیا اور پاؤں تک
x
صفحہعنوان
4بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
14بیماری سے پہلے
15بیماری اور بیمار پرسی کے مسائل
29موت اور میت کے مسائل
41تعزیت کے مسائل
45غسل میت کے مسائل
49کفن کے مسائل
53جنازہ کے مسائل
57نماز ِجنازہ کے مسائل
65تدفین کے مسائل
76زیارت قبور کے مسائل
97ایصالِ ثواب کے مسائل
Flag Counter