Maktaba Wahhabi

جنازے کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1997

حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری ماں فوت ہوگئی ہے کیا میں اس کی طرف سے صدقہ کروں؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ہاں !‘‘ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا’’کون سا صدقہ بہتر ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’پانی پلانا۔‘‘ اسے احمد اور نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 213 اولاد کے نیک اعمال کا ثواب نیت کئے بغیر از خود والدین کو پہنچتا رہتا ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اِنَّ اَطْیَبَ مَا أَکَلَ الرَّجُلُ مِنْ کَسْبِہٖ وَ اِنَّ وَلَدَہُ مِنْ کَسْبِہٖ )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[1] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’سب سے پاکیزہ تر کھانا جو آدمی کھاتا ہے وہ اس کی (ہاتھوں کی) کمائی ہے اور آدمی کی اولاد اس کی کمائی ہے۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 214 دعا میت کے لئے نفع بخش ہے۔ مسئلہ 215 میت کے لئے زندوں کی طرف سے بہترین تحفہ استغفار ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ یَخْرُجُ اِلَی الْبَقِیْعِ فَیَدْعُوْ لَہُمْ فَسَأَلْتُہٗ عَائِشَۃُ عَنْ ذٰلِکَ ، فَقَالَ ((اِنِّیْ اُمِرْتُ اَنْ اَدْعُوْلَہُمْ)) رَوَاہُ اَحْمَدُ[2] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بقیع (مدینہ کا قبرستان) تشریف لے گئے اور اہل بقیع کے لئے دعا فرمائی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس بارے میں دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’مجھے (اللہ تعالیٰ کی طرف سے) اہل بقیع کے لئے دعاکرنے کا حکم دیا گیا تھا۔‘‘ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( مَا الْمَیِّتُ فِی الْقَبْرِ اِلاَّ کَالْغَرِیْقِ الْمُتَغَوِّثِ یَنْتَظِرُ دَعْوَۃً تَلْحَقُہٗ مِنْ اَبٍ اَوْ اُمٍّ اَوْ اَخٍ اَوْ صَدِیْقٍ فَاِذَا لَحِقْتَہٗ کَانَ اَحَبَّ اِلَیْہِ مِنَ الدُّنْیَا وَ مَا فِیْہَا وَ اِنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی لِیُدْخِلَ عَلٰی اَہْلِ الْقُبُوْرِ مِنْ دُعَائِ اَہْلِ الْاَرْضِ اَمْثَالَ الْجِبَالِ وَ اِنَّ ہَدِیَّۃَ الْاَحْیَائِ اِلیَ الْاَمْوَاتِ اَ لْاَسْتَغْفَارُ لَہُمْ )) رَوَاہُ الْبَیْہَقِیُّ[3] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قبر میں میت کی مثال
x
صفحہعنوان
4بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
14بیماری سے پہلے
15بیماری اور بیمار پرسی کے مسائل
29موت اور میت کے مسائل
41تعزیت کے مسائل
45غسل میت کے مسائل
49کفن کے مسائل
53جنازہ کے مسائل
57نماز ِجنازہ کے مسائل
65تدفین کے مسائل
76زیارت قبور کے مسائل
97ایصالِ ثواب کے مسائل
Flag Counter