Maktaba Wahhabi

زکاۃ کے فضائل اور احکام

مؤلف: محمد انور محمد قاسم سلفی

ناشر: مرکز توعیۃ الجالیات،کویت

برحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں ، اور نماز قائم کرنا اور زکاۃ ادا کرنا اور رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور اگر استطاعت ہو تو بیت اللہ کا حج کرنا۔‘‘[ متفق علیہ] زکاۃ ماہ شعبان ۲ھ میں فرض ہوئی ، قرآن مجید میں 82 مقامات پر نماز کے ساتھ زکاۃ ادا کرنے کی تاکید آئی ہے۔ زکاۃ کا منکر دائرہء اسلام سے خارج ہے ، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنے دور میں منکرین زکاۃ کے ساتھ جہاد کیا ، جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان سے یہ کہا :’’ کہ کیا آپ ان لوگوں سے لا إلہ إلّا اللّٰہ کے اقرار کے بعد بھی جہاد کریں گے ؟تو آپ نے جواب دیا : اﷲ کی قسم ! میں ہر اس شخص سے قتال کروں گا جو نماز اور زکاۃ میں فرق کرتا ہے (اور یہ کہتا ہے کہ میں نماز تو پڑھوں گا لیکن زکاۃ نہیں دوں گا) (متفق علیہ) نیزسیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ بھی فرمایا :"کیا میرے رہتے ہوئے دین میں کمی ہوگی ؟اﷲ کی قسم ! اگر یہ لوگ اونٹ باندھنے کی اس رسّی کو بھی زکاۃ میں دینے سے روک لیں گے ، جسے وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدمبارک میں دیتے تھے ، تو میں اس کیلئے بھی ان سے قتال کروں گا"(بخاری) اور آپ نے ان سے قتال کیا یہاں تک کہ وہ پھر سے زکاۃ دینے پر آمادہ ہوئے ۔
x
صفحہعنوان
1زکاۃ کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
2زکاۃ کی اہمیت
4زکاۃ ادا نہ کرنے والوں کیلئے وعید
5زکاۃ کن لوگوں پر فرض ہے ؟
6زکاۃ کن چیزوں میں فرض ہے ؟
12ایک ضروری وضاحت
12کن چیزوں میں زکاۃ نہیں ہے ؟
14زکاۃ دینے کے آداب
16زکاۃ کن کو دینی چاہئے؟
18زکاۃ کن کو نہیں دینی چاہئے ؟
20زکاۃ الفطر اور اس کی مقدار
20زکاۃ کے فوائد
Flag Counter