Maktaba Wahhabi

زکاۃ کے فضائل اور احکام

مؤلف: محمد انور محمد قاسم سلفی

ناشر: مرکز توعیۃ الجالیات،کویت

اﷲ کے نزدیک نہیں بڑھتا ، اور تم لوگ جو زکاۃ دیتے ہو اﷲ کی رضا حاصل کرنے کیلئے،ایسے ہی لوگ اسے کئی گنا بڑھانے والے ہیں "۔ (الروم :39) نیزارشادباری ہے : "اﷲ سود کو گھٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہے ، اور اﷲ کسی ناشکرے(سود خور) اور گناہ گار کو دوست نہیں رکھتا "۔( البقرہ :276) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھا کر تین باتیں ارشاد فرمائیں کہ :" 1۔کسی بندے کا مال زکاۃ دینے سے کم نہیں ہوتا۔ 2۔اور جس بندے پر کوئی ظلم ہوا اور وہ اس پر صبر کرتا ہے تو اﷲ تعالیٰ اس کی عزت میں اضافہ کردیتا ہے ۔3۔ اور جو بندہ اپنے اوپر بھیک مانگنے کا در،وا کرلیتا تو اﷲ اس پر محتاجی کا دروازہ کھول دیتا ہے" ۔( ابن ماجہ :کتاب الجہاد۔مسند احمد :17339) اس سے معلوم ہوا کہ زکاۃ انسان کے مال کی پاکیزگی اور اسکے دل کی صفائی اور اس کی روح اوراخلاق وکردار کی پاکیزگی کا بڑا ذریعہ ہے ۔یاد رہے کہ ’’ زکاۃ ‘‘ کیلئے قرآن وسنت میں ’’ صدقہ ‘‘کا لفظ بھی استعمال کیا گیا ہے ۔ زکاۃ کی اہمیت (1) زکاۃ دین اسلام کے ان پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جن پر دین اسلام قائم ہے جیسا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : ’’ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے : اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود
x
صفحہعنوان
1زکاۃ کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
2زکاۃ کی اہمیت
4زکاۃ ادا نہ کرنے والوں کیلئے وعید
5زکاۃ کن لوگوں پر فرض ہے ؟
6زکاۃ کن چیزوں میں فرض ہے ؟
12ایک ضروری وضاحت
12کن چیزوں میں زکاۃ نہیں ہے ؟
14زکاۃ دینے کے آداب
16زکاۃ کن کو دینی چاہئے؟
18زکاۃ کن کو نہیں دینی چاہئے ؟
20زکاۃ الفطر اور اس کی مقدار
20زکاۃ کے فوائد
Flag Counter