واجب جس کے ترک کی صورت میں دم واجب ہوگا۔عرفات کی غلطیاں : ٭ حجاج کرام جو حج کی نیت سے عرفات میں موجود ہوں ، ان کے لیے روزہ رکھنا۔ [جب کہ انہیں چاہیے کہ افطار کریں ]۔٭ حجاج کا عبادت و تلاوت اور دعاؤوں کو چھوڑ کر گپ شپ اور دیگر امور میں مشغول ہوجانا [حالانکہ یہ وقت دعا کے لیے غنیمت ہے ]۔٭ دعا کے لیے لوگوں کا قبلہ کی طرف متوجہ ہونے کے بجائے جبل ِ رحمت کی طرف رخ کرلینا۔٭ حجاج کرام کا وقوف عرفہ کے لیے وادی عرنہ میں کھڑے ہوجانا۔ حالانکہ یہ وادی عرفات میں داخل نہیں ۔ [حکم یہ ہے کہ عرفات میں داخل ہوا جائے]۔