توضیح:…اور عجوہ کھجور کے سات دانے صبح کھا لیں تو اس دن زہر اور سِحر(جادو)اثر نہیں کرتایہ شفاء اور زہر کا تریاق ہے یہ جنّت کاپھل ہے۔٭ عجوہ کھجور کھانے سے متعلق بعض حضرات کا یہ خیال کہ ساری زندگی زہر اور جادوکا اثر نہیں ہوتا؛غلط ہے؛ اس کی کوئی دلیل نہیں ۔ جبکہ حدیث میں وضاحت ہے کہ جس دن یہ سات دانے کھائے گئے ہوں ، اس دن ان چیزوں کا اثر نہیں ھوگا۔مسئلہ :… سفر چاہے کتنا ہی آرام دہ کیوں نہ ہو، عذاب کا ایک ٹکڑا ہو تا ہے،لہٰذا کوئی شخص جب اپنا کام مکمل کرلے تو جلد اپنے اہل و عیال میں لوٹ جائے۔ حاجی کا حج سے فارغ ہو کر اپنے اہل و عیال میں جلد لوٹ جانا ہی زیادہ اجر کا باعث ہے۔(بیہقی، حاکم)